Big reshuffle in UP: یوپی حکومت میں اتوار کے روز پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے اتوار کی رات دیر گئے اتر پردیش میں 14 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کر دیا ہے۔
حکومت نے بریلی کے ایس ایس پی پربھاکر چودھری کو تبدیل کر کے انہیں 32ویں واہنی لکھنؤ کا سینا نایک بنادیا گیا ہے۔ سیتاپورسے ایس پی گھولے سشیل چندر بھان کو بریلی کا ایس ایس پی بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی اضلاع میں ایس پیز کو تبدیل کئے گئے ہیں۔ حکومت نے اتوار کی دیر رات تقریباً 14 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کر دیا ہے۔
ایس پی کرائم ڈائرکٹر جنرل لکھنؤ راٹھور کریت کمار کو 35 ویں واہنی پی اے سی لکھنؤ، ایس پی مرزا پور سنتوش کمار مشرا کو ایس پی کرائم پولیس لکھنؤ، ایس پی کنوج کنور انوپم سنگھ کو ایس پی امروہہ، ونیت جیسوال کو ڈپٹی کمشنر آف پولیس کا عہدہ دیا گیا ہے۔
ونیت جیسوال جو پولیس کمشنریٹ میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس تھےاب ایس پی چندولی، ایس پی بندہ رہے ابھینندن کو ایس پی مرزا پور، ایس پی آگرہ ریلوے رہے مشتاق کو ایس پی للت پور، ایس پی سدھارتھ نگررہے امت کمار آنند کو ایس پی کنوج، ایس پی چندولی رہے انکور اگروال کو ایس پی انکور اگروال کو بندہ، ایس پی سنبھل چکریش مشرا کو ایس پی سیتا پور، ایس پی امروہہ آدتیہ لنگیہ کو ایس پی ریلوے آگرہ، اسی پی للت پور رہے ابھیشیک کمار اگروال کو ایس پی سدھارتھ نگر، کلدیپ سنگھ گناوت کو ایس پی علی گڑھ سے ایس پی سنبھل بنایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…