بٹلہ ہاؤس کے سینکڑوں افراد کے بے سہارا ہونے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
دہلی کے بٹلہ ہاؤس علاقہ کے لوگوں کو بڑی راحت ملی ہے۔ اب 115 گھراجاڑے نہیں جائیں گے۔ ان کودہلی ہائی کورٹ سے بڑی راحت مل گئی ہے۔ ہائی کورٹ نے دہلی ڈیولیمپنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کوکارروائی نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ جامعہ نگرکے 115 باشندوں نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے یوپی ایری گیشن اترپردیش سنچائی محکمہ کی انہدامی کارروائی کوروکنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس معاملے میں جامعہ نگر کے لوگوں کو بڑی راحت ملی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے اگلی سماعت تک کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ جامعہ نگرکے 115 باشندوں نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے سینچائی محکمہ کو مرادی روڈ، خضربابا کالونی، جامعہ نگر، اوکھلا میں خسرہ نمبر 277 میں واقع ان کی متعلقہ جائیداد کومنہدم کرنے سے روکنے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا تھا۔دراصل، اترپردیش سنچائی محکمہ نے علاقے میں کئی دوکانوں اور مکانوں پر غیر قانونی تعمیرات کا دعویٰ کرتے ہوئے نوٹس لگادیا گیا تھا اور 5 جون تک خالی کرنے کو کہا تھا۔ ڈی ڈی اے کی نوٹس کے بعد علاقہ میں ہنگامہ مچ گیا تھا۔ ڈی ڈی اے کے ذریعہ چسپاں کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ مکانات اوردوکانیں اترپردیش سنچائی محکمہ کی زمین پر قبضہ کرکے بنائی گئی ہیں۔ اس زمین پربنے مکان اوردوکان غیرقانونی ہیں اورانہیں 15 دنوں کے اندرہٹا دیا جانا چاہئے۔
افسران کی طرف سے 22 مئی کو ان تمام جائیدادوں پراس طرح کے نوٹس کولگایا گیا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سبھی کومطلع کیا جاتا ہے کہ اوکھلا، خضربابا کالونی قبضہ کرکے بنائی گئی ہے۔ حالانکہ دہلی ہائی کورٹ نے ان لوگوں کوفی الحال بڑی راحت دی ہے۔ ہائی کورٹ نے سنچائی محکمہ کواگلی سماعت تک کارروائی کرنے پرروک لگا دی ہے۔ معاملے کی آئندہ سماعت اگست میں ہوگی۔ اسی طرح کا ایک معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے، جہاں اگلے ہفتے اس معاملے میں سماعت ہوگی۔ دراصل بٹلہ ہاؤس کے مرادی روڈ پرہی خسرہ نمبر279 کوبھی منہدم کئے جانے کا نوٹس لگایا گیا ہے۔ انہدامی کارروائی کی نوٹس کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی عرضی داخل کی گئی ہے۔ پہلے توعدالت نے ہائی کورٹ جانے کا حکم دیا تھا۔ حالانکہ بعد میں سپریم کورٹ نے عرضی پرآئندہ ہفتے سماعت کرنے پررضا مندی ظاہرکی ۔ چیف جسٹس بی آرگوائی اورجسٹس اے جی مسیح کی بینچ نے اس معاملے پرسماعت کرے گی۔ بہرحال ابھی خضربابا کالونی کے لوگوں کودہلی ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے اورڈی ڈی اے کی کارروائی پرروک لگا دی گئی ہے۔ اب دوسرے معاملے میں سپریم کورٹ کا کیا فیصلہ ہوتا ہے، یہ خبربھی آپ تک ہم ضرور پہنچائیں گے۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…