قومی

Big relief for Avimukteshwarananda: جنسی ہراسانی کیس میں اویمکتیشورانند کو بڑی راحت، الہ آباد ہائی کورٹ نے گرفتاری پر لگائی روک، حامیوں میں خوشی کی لہر

وارانسی: جنسی ہراسانی کے معاملے میں سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی کو بڑی راحت ملی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے اویمکتیشورانند سرسوتی کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد اویمکتیشورانند سرسوتی اور ان کے حامیوں نے اسے انصاف اور سچ کی جیت قرار دیا ہے۔ فیصلے کے بعد حامیوں میں خوشی کی لہر دیکھنے کو ملی۔

اویمکتیشورانند سرسوتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’مخالفین پر توجہ نہ دیں۔ جھوٹ ہمیشہ ہارتا ہے اور سچ ہمیشہ جیتتا ہے۔ جو بھی کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے، اسے اس اصول کو اپنانا چاہیے کہ میں سچ کے ساتھ کھڑا رہوں گا، آخر کار جیت سچ کی ہوگی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی گؤ سیوا کے کاموں میں مسلسل مصروف رہیں گے اور اپنی سماجی خدمات جاری رکھیں گے۔

حامیوں نے عدالت کا ادا کیا شکریہ

اویمکتیشورانند سرسوتی کے حامی راجن پرساد مشرا نے آئی اے این ایس سے گفتگو میں کہا، ’’یہ ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔ ہم عدالت کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آج کے فیصلے کے بعد عوام کا عدالت اور انصاف پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔‘‘

’ستیہ میو جیتے‘ کا حوالہ

ایک اور حامی نے کہا کہ عدالت میں ’ستیہ میو جیتے‘  لکھا ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ سچ کی جیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ بھی یہی ہوا ہے، سچ جیت گیا اور جھوٹ ہار گیا۔ یہ فیصلہ غیر معمولی ہے اور آنے والے وقت میں وکلا اسی کیس کو مثال کے طور پر پیش کریں گے۔‘‘

حامیوں میں جشن کا ماحول

ایک خاتون حامی نے کہا کہ آج کا دن حامیوں کے لیے دیوالی جیسا ہے کیونکہ سب بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے سے یقین تھا کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد جشن کا ماحول ہے اور بینڈ باجے کے ساتھ خوشی منانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi’s Diwali Message: دیوالی پر وزیر اعظم مودی کا پیغام، بولے- یہ مایوسی پر امید کی ابدی جیت کی علامت ہے

وزیر اعظم مودی نے حکومت ہند کے ’جن سمپرک پورٹل‘ پر جاری اپنے پیغام میں…

33 minutes ago

Bank Holiday: آج ہفتہ کو بینک کھلے ہیں یا بند؟ دیوالی سمیت آنے والے دنوں میں بینکوں کی چھٹیوں کی فہرست

 آج بینکنگ کا کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ ایسے میں عام طور پر…

1 hour ago

Rupee jumps 56 paise to 93.91: ڈالر کے مقابلے روپے میں زبردست تیزی، 56 پیسے مضبوط ہوکر 93.91 پر بند

ڈیلروں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی بینک غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی…

2 hours ago