قومی

Jabalpur Factory Blast: جبل پور میں آرڈیننس فیکٹری میں بڑا دھماکہ، عمارت منہدم، کئی ملازمین شدید زخمی

Jabalpur Factory Blast: مدھیہ پردیش کے جبل پور میں آرڈیننس فیکٹری کھمریا میں زبردست دھماکہ ہوا۔ اس بڑے حادثے میں 12 ملازمین شدید زخمی ہو گئے۔ ساتھ ہی ایک لاپتہ اور مزید تین ملازمین کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دھماکہ اتنا بڑا تھا کہ پوری عمارت منہدم ہو گئی۔ ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

یہ دھماکہ جبل پور کی فیکٹری میں اس وقت ہوا جب بم بھرنے کا کام جاری تھا۔ فی الحال فیکٹری انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے اور زخمیوں کو جلد از جلد اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی ٹیم ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے میں بھی مصروف ہے۔

کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا شبہ ہے۔ اس کے لیے راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فیکٹری میں ہزار پاؤڈر بم تیار کیا جاتا ہے، جسے بھارتی فضائیہ استعمال کرتی ہے۔ حادثے میں پوری عمارت گر گئی ہے۔

5 کلومیٹر تک گونجتی ہے آواز

دھماکے کی آواز آرڈیننس فیکٹری کھمریا سے ملحقہ تقریباً 5 کلومیٹر کے علاقے میں گونجی۔ مکینوں کو ایسا محسوس ہوا جیسے زلزلہ آگیا ہو اور لوگ دھماکے کی آواز سنتے ہی گھروں سے باہر نکل آئے۔ گاؤں مانویگاؤں، چمپا نگر، نانک نگر سمیت کئی گاؤں کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں- Fake Court busted in Gujarat : گجرات میں پانچ سال سے چل رہی تھی فرضی عدالت،سرکار اور عوام دونوں کو فرضی جج صاحب کی طرف سے دیا جارہا تھا دھوکہ

زخمیوں کو دیکھنے پہنچے ایم ایل اے

یہاں حادثہ کے بعد کینٹ اسمبلی کے ایم ایل اے اشوک روہانی زخمیوں کو دیکھنے پہنچے۔ انہوں نے زخمیوں سے بات کی۔ ہسپتال انتظامیہ کو مناسب علاج کی ہدایت بھی کی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ زخمیوں میں ملازمین رندھیر، شیام لال اور چندن کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے بڑے اسپتال میں ریفر کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات جاری کر دی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

5 minutes ago

Malayalam Actress Arrested for Luring Doctor: علاج کے بہانے ڈاکٹر کو فلیٹ پر بلا کر بے رحمی سے پیٹا، ملیالم اداکارہ سمیت 3 گرفتار

ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…

10 minutes ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

42 minutes ago