قومی

Big decision of Supreme Court: سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، 30 ہفتوں کی حاملہ 14 سالہ ریپ متاثرہ لڑکی کو اسقاط حمل کی اجازت

Big decision of Supreme Court: سپریم کورٹ نے پیر (22 اپریل 2024) کو بڑا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 14 سالہ ریپ متاثرہ لڑکی کو راحت دیتے ہوئے اسے 30 ہفتوں میں حمل ختم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ عصمت دری کے معاملے کو دیکھتے ہوئے حمل کے طبی خاتمے کی اجازت دی گئی ہے۔ CJI DY چندر چوڑ اور جسٹس جے بی پاردی والا کی بنچ نے بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کے برعکس اپنا فیصلہ سناتے ہوئے لوک مانیہ تلک ہسپتال کے ڈین کو ہدایت دی ہے کہ وہ نابالغ کا اسقاط کروانے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دیں۔

طبی معائنہ کا حکم

اس سے قبل 19 اپریل کو سپریم کورٹ نے 14 سالہ مبینہ عصمت دری کی شکار لڑکی کا طبی معائنہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ متاثرہ لڑکی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں 28 ہفتوں کے حمل کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پاردی والا کی بنچ 19 اپریل کی شام تقریباً 4:30 بجے عصمت دری کی متاثرہ کی طرف سے فوری عدالتی مداخلت کا مطالبے کے لئے بھیجے گئے ای میل پر غور کرنے کے بعد، معاملے کی فوری سماعت کے لئے 19 اپریل کو شام 4:30 بجے کے قریب جمع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں- Lok Sabha Election 2024: سنجے نشاد سے ہاتھا پائی، ناک پر چوٹ، اسپتال پہنچے، دھرنے پر بیٹھے وزیر کے بیٹے

اس کیس میں حکومت کی طرف سے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایشوریہ بھٹی نے نمائندگی کی۔ اگر متاثرہ لڑکی طبی اسقاط حمل سے گزرتی ہے یا اسے ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے تو لڑکی کی ممکنہ جسمانی اور نفسیاتی حالت کیا ہوگی، اس سلسلے میں عدالت نے ممبئی کے ساین اسپتال سے رپورٹ طلب کی تھی۔

28 ہفتوں کی حاملہ

عدالت عظمیٰ نے لڑکی کی ماں کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کی، جس میں بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا جس نے حمل کو ختم کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے والے وکیل نے کہا تھا کہ نابالغ 28 ہفتوں کی حاملہ ہے اور اس وقت ممبئی میں ہے۔

MTP ایکٹ کیا ہے؟

آپ کو بتاتے چلیں کہ میڈیکل ٹرمینیشن آف پریگننسی (ایم ٹی پی) ایکٹ کے تحت شادی شدہ خواتین کے ساتھ ساتھ خواتین کے خصوصی زمروں کے لیے حمل ختم کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد 24 ہفتے ہے۔ ان میں عصمت دری کا شکار اور دیگر کمزور خواتین جیسے معذور اور نابالغ شامل ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

43 minutes ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…

50 minutes ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

1 hour ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

2 hours ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

3 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

4 hours ago