قومی

BJP MLA Dr. Rajeshwar Singh: ڈاکٹر راجیشور سنگھ کی منفرد پہل، طالبات کو سائیکلیں اور بچوں کو ویلکم کٹ کی تقسیم

نئی دہلی :پیلی بھیت ٹائیگر ریزرو کے مصطفیٰ آباد فاریسٹ گیسٹ ہاؤس میں “انوائرنمنٹ واریزر: دی گارجینز آف دی گرین” مہم کے نویں مرحلے کے تحت سائیکل اور اسکول کٹ تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سروجنی نگر سے رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ پروگرام میں ماحولیات کے تحفظ، تعلیم کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔تقریب کے دوران 25 فاریسٹ واچرز کو سائیکلیں فراہم کی گئیں ،تاکہ جنگلات میں گشت کی صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے اس اقدام کو ماحولیات کے تحفظ کے لیے زمینی سطح پر موثر مدد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات جنگلی حیات کے تحفظ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے پیلی بھیت ٹائیگر ریزرو میں سبزی خور جانوروں، خصوصاً مختلف اقسام کے ہرنوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایک صحت مند ماحولیاتی نظام کی مثبت علامت قرار دیا۔ انہوں نے اس کامیابی پر ضلع جنگلاتی افسر منیش سنگھ اور علاقائی جنگلاتی افسر سہیندر یادو کی کاوشوں کو سراہا۔ ساتھ ہی انہوں نے سی ایس آر فنڈز کے ذریعے پیلی بھیت ٹائیگر ریزرو کے لیے اضافی واٹر پمپ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اور ماحولیاتی پروگرام کو آگے بڑھانے میں پیتامبرا ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام کے تحت پرائمری اسکول چوکھاپوری کی 10 ذہین طالبات کو سائیکلیں، جب کہ دیگر بچوں کو ویلکم کٹ فراہم کی گئی۔ ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے کہا کہ تعلیم مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے اور اس طرح کے اقدامات طالبات کو آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ دیتے ہیں۔ انہوں نے اسکول کے پرنسپل منیش پاٹھک کی بھی تعریف کی۔تقریب کے دوران طلبہ نے کوئز، شاعری اور گیت پیش کیے، جنہیں ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے حوصلہ افزائی کرتے  ہوئے نوجوانوں کو ملک کا روشن مستقبل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی توانائی ایک روشن بھارت کی عکاسی کرتی ہے۔

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے دیہی عوام اور بچوں سے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور جنگلی حیات کے تحفظ کا عہد لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف ٹائیگر ریزرو علاقوں میں اب تک 250 سائیکلیں، 2000 جیکٹس اور 100 نائیکون بائنیکولرز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دو اسکولوں میں اسمارٹ کلاسز قائم کی گئی ہیں، خواتین کے خود انحصاری کے لیے 20 سلائی مشینیں فراہم کی گئی ہیں اور دو تارا شکتی سلائی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

 ڈاکٹر راجیشور سنگھ  نے لکھنؤ میں شروع کیے گئے “نیٹ زیرو @ سروجنی نگر” مہم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوامی بیداری ماحولیات کے تحفظ کی کلید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سروجنی نگر میں 200 رودراکش پودے بھی لگائے گئے ہیں۔آخر میں ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے کہا کہ یہ مہم ماحولیات کے تحفظ، خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیم کے فروغ کو یکساں اہمیت دیتی ہے اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔ تقریب میں امبیکا مشرا، اجے گپتا، سدھارتھ ہریش سمیت دیگر معزز افراد بھی موجود رہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Ashok Singhal Birth Centenary: اشوک سنگھل کی جنم صدی پر گونجا ’رام نام‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نوجوانوں سے کیا اپیل

بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…

53 minutes ago

Virat Kohli Century: ترواننت پورم میں ’کنگ کوہلی‘ کا طوفان! سنچری جڑ کر ویسٹ انڈیز کو کیا بے حال، ہندوستان نے 8 وکٹ سے ہرایا

 ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو…

54 minutes ago

Amit Shah Congress Challenge: امت شاہ کی کانگریس کو دوٹوک للکار، کہا- بے بنیاد دعوؤں کے بجائے اعداد و شمار کے ساتھ کریں بات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…

1 hour ago

POCSO Act Muslim Personal Law: مسلم پرسنل لا کا حوالہ دے کر پوکسو سے نہیں بچ سکتے، نابالغ بیوی سے تعلق پر دہلی ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ

جسٹس سنجیو نرولا کی سربراہی والی بنچ نے ایک معاملے میں کہا کہ ذاتی قانون…

2 hours ago