قومی

BHU Campus Clash: بی ایچ یو کیمپس میں شدید ہنگامہ آرائی، برلا اور روئیا ہاسٹل کے طلبہ میں پتھراؤ

وارانسی: بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) ایک بار پھر تصادم کا مرکز بن گئی۔ جمعرات کی شام یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ کے دو گروپوں کے درمیان ایسا شدید تصادم ہوا کہ پتھراؤ اور لاٹھی ڈنڈوں کی آوازوں سے پورا علاقہ دہل اٹھا۔ برلا اور روئیا ہاسٹل کے طلبہ آمنے سامنے آ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے حالات اس قدر بگڑ گئے کہ کئی تھانوں کی پولیس اور پی اے سی کو موقع پر تعینات کرنا پڑا۔

ہنگامے کی جڑ گزشتہ سال جنماشٹمی کے موقع پر ہونے والا ایک تنازع بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق اسی پرانی رنجش نے جمعرات کو پرتشدد شکل اختیار کر لی۔ معاملہ اس وقت بگڑا جب روئیا ہاسٹل میں رہنے والے پی جی طالب علم پیوش تیواری کو برلا ہاسٹل کے چند طلبہ نے بے رحمی سے پیٹ دیا، جس کے نتیجے میں اس کے سر میں شدید چوٹ آئی۔

جیسے ہی یہ خبر ہاسٹلز میں پھیلی، برلا ہاسٹل کے اے اور سی بلاک کے طلبہ چہروں پر کپڑا باندھ کر لاٹھیاں لے کر سڑکوں پر نکل آئے۔ جواب میں روئیا ہاسٹل کے سینکڑوں طلبہ بھی باہر آ گئے اور دونوں جانب سے زبردست پتھراؤ شروع ہو گیا۔

ہیلمٹ پہن کر میدان میں اترے چیف پراکٹر

اس ہنگامے کے دوران بی ایچ یو کے نئے مقرر کیے گئے چیف پراکٹر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیف پراکٹر خود ہیلمٹ پہن کر اور ہاتھ میں ڈنڈا لے کر طلبہ کو سمجھانے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔ حالانکہ، صورتِ حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں درمیان میں ہی روک لیا۔ امن بحال ہونے کے بعد چیف پراکٹر نے تین ہاسٹلز میں سخت تلاشی مہم چلائی اور باہر سے آ کر غیر قانونی طور پر مقیم طلبہ کو ہاسٹل سے نکالا۔

30 سے 40 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ

لنکا تھانے کے انسپکٹر راج کمار شرما نے بتایا کہ زخمی طالب علم پیوش تیواری کی شکایت پر پولیس نے سخت کارروائی کی ہے۔ پولیس نے درشِت پانڈے، شویتابھ، ارون، ششانک سنگھ، روشن مشرا اور وشوجیت یادو سمیت 30 سے 40 نامعلوم طلبہ کے خلاف فساد، مارپیٹ اور دھمکی دینے جیسی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس کر رہی ہے شرپسندوں کی شناخت

ڈی سی پی کاشی گورو بنسوال اور اے ڈی سی پی سروَنن ٹی بھاری پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور حالات کو قابو میں کیا۔ فی الحال کیمپس میں کشیدگی تو موجود ہے، لیکن حالات قابو میں ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی شناخت کی جا رہی ہے اور کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

6 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

7 hours ago