قومی

The President of Bharat: انڈیا نام ہٹانے سے متعلق عرضی کو سپریم کورٹ پہلے ہی کرچکا ہے خارج

وطن عزیز کے نام کو لے کر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے  نئے اتحاد کا نام I.N.D.I.A. رکھنے کے بعد اب حکومت خود اس لفظ کو ہٹانے کی تیاری کر رہی ہے۔ تازہ ترین معاملہ صدرجمہوریہ  کے دعوت نامے کا ہے، جسے G-20 سربراہی اجلاس کے لیے بھیجا گیا ہے۔ اس میں صدر کو انڈیا کے صدر کے بجائے صدر بھارت لکھا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ہنگامہ شروع ہو گیا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ تین سال قبل سپریم کورٹ میں انڈیا کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا تھا؟

سپریم کورٹ نے کیا کہاتھا؟

دراصل سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ انڈیا کو بھارت بنانے کے لیے آئین میں ترمیم کی جانی چاہیے۔ درخواست میں کہا گیا کہ انڈیا یونانی لفظ انڈیکا سے آیا ہے، اس لیے اس نام کو ہٹایا جائے۔ اس دوران سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ انڈیا کا مطلب بھارت ہے۔ اس وقت کے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے اس عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے یہ معاملہ عدالت میں کیوں اٹھایا، جب کہ آئین میں واضح طور پر لکھا ہے کہ ‘انڈیا بھارت ہے’۔

یہ بھی پڑھیں: راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والے عشائیے کے دعوت نامہ پر تنازعہ

آئین میں ترمیم کا مطالبہ

اس دوران درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے کہا کہ یہ مطالبہ متعلقہ وزارت کو بھیجنے کی اجازت دی جائے جسے سپریم کورٹ نے قبول کر لیا۔ درخواست میں آئین کے آرٹیکل 1 کا ذکر کیا گیا تھا، جس میں  انڈیا کا نام استعمال کیا گیا ہے، درخواست گزار نے اسی آرٹیکل میں ترمیم کا مطالبہ کیا تھا۔اس وقت کے ہنگامے کے بعد اب ایک بار پھر لفظ انڈیا کو لے کر ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ صدر کا دعوت نامہ سامنے آنے کے بعد کئی اپوزیشن لیڈروں نے مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے سوال کیا ہے کہ کل اگر کوئی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے نام کو بھارت کے نام پر رکھا جاتا ہے تو کیا بی جے پی اسے بھی بدل دے گی؟حالانکہ حکمراں جماعت کے علاوہ کئی سرکردہ شخصیات نے بھی بھارت کے حق میں ہی اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

6 minutes ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…

14 minutes ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

51 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

1 hour ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

2 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

3 hours ago