Bharat Jodo Yatra: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں چل رہی بھارت جوڑو یاترا میں جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ اترپردیش میں منگل کے روز (3جنوری) کو شامل ہوئے۔ اس کا ویڈیو کانگریس نے ٹوئٹ کیا، جس میں راہل گاندھی نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ کو گلے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
اس یاترا میں منگل کے روز ریسرچ اینڈ اینالسس ونگ (آراے ڈبلیو) کے سابق چیئرمین اے ایس دلت بھی شامل ہوئے۔کانگریس نے ویڈیو ٹوئٹ کرکے لکھا، ‘ یہی پیاراوردعائیں لے کراپنے ہدف تک جائیں گے۔ ملک جوڑنے نکلے ہیں، ملک جوڑ کر دکھائیں گے’۔ ‘آج #BharatJodoYatra میں شامل ہوئے جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ میں فاروق عبداللہ شامل ہوئے۔
واضح رہے کہ بھارت جوڑو یاترا (تین جنوری) کو صبح دہلی سے اترپردیش پہنچی، جس میں راہل گاندھی کے ساتھ پارٹی کے کئی سینئر لیڈران، کارکنان اور حامی شامل ہیں۔ یہ یاترا صبح تقریباً 10 بجے دہلی کے کشمیری گیٹ کے قریب جمنا بازار سے روانہ ہوئی تھی اور دوپہر کو اترپردیش کے لونی (غازی آباد) پہنچی۔ بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی اور گزشتہ 24 دسمبر کو دہلی پہنچی تھی۔ 9 دنوں کے وقفے کے بعد آج یہ پھر سے شروع ہوئی ہے اور اترپردیش کے بعد ہریانہ، پنجاب اور جموں وکشمیر جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
Bharat Jodo Yatra: راہل گاندھی کے ٹی شرٹ پر پرینکا گاندھی کا جواب، کہا- یہ سچائی کا لباس ہے
کب کہاں پہنچے گی یاترا؟
کانگریس کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے پیر کے روز (تین جنوری) کو بتایا تھا کہ اترپردیش میں یہ یاترا 5 جنوری تک رہے گی۔ 6 جنوری کو بھارت جوڑو یاترا ہریانہ میں داخل ہوگی، جہاں یہ 10 جنوری تک رہے گی۔ اس کے بعد یہ یاترا 11 جنوری کو پنجاب میں داخل ہوگی اور ایک دن کے لئے 19 جنوری کو ہماچل پردیش سے بھی گزرے گی۔ وینو گوپال کے مطابق، 20 جنوری کو یہ یاترا جموں وکشمیر میں داخل ہوگی۔ پھر 30 جنوری کو سری نگر میں راہل گاندھی ترنگا پھہرائیں گے اور وہیں اس یاترا کا اختتام ہوگا۔
پرینکا گاندھی نے جم کر راہل گاندھی کی تعریف کی
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ راہل گاندھی کی شبیہ خراب کرنے کے لئے بی جے پی نے کروڑوں روپئے خرچ کئے، لیکن مجھے اپنے بھائی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے سب کو خرید لیا، لیکن میرے بھائی کو نہیں خرید پائی اور راہل گاندھی سچائی سے پیچھے نہیں ہٹے۔ اڈانی جی اور امبانی جی نے ملک کے تمام لیڈران کو خرید لیا، لیکن میرے بھائی کو نہیں خرید پائے اورنہ کبھی خرید پائیں گے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ کے بھائی کو سردی نہیں لگتی، وہ ایک ٹی شرٹ پہن کر چلتے ہیں… میں ان سے کہتی ہوں کہ یہ سچائی کا لباس پہنا ہوا ہے۔ خدا ان کو محفوظ رکھے گا۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…