بھارت ایکسپریس کے گروپ منجنگن ایڈیٹر رادھےشادم رائے۔
اتراکھنڈ اپنے قیام کے 25ویں سال میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ ریاست سال 2000 میں 9 نومبر کو تشکیل دی گئی تھی۔ دیو بھومی کے سلور جوبلی سال پر آج بھارت ایکسپریس کے ذریعہ ایک میگا کانکلیو کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا موضوع ’نئے بھارت کی بات، اتراکھنڈ کے ساتھ‘ رکھا گیا۔ اتراکھنڈ نکلیو میں بھارت ایکسپریس کے گروپ منیجنگ ایڈیٹر رادھےشیام رائے نے کہا کہ دیو بھومی میں رہنے والے لوگ بھی بھگوان کی طرح ہیں۔ اتراکھنڈ کے لوگوں نے اپنی محنت، کاروبار اور لگن سے ایسی مثال پیش کی ہے جسے پورا ملک دیکھ رہا ہے اور اس کی تعریف کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اتراکھنڈ سے لگاؤ ہے اس لئے بھی زیادہ ہےکیونکہ بھگوان رام کے چھوٹے بھائی لکشمن کو اتراکھنڈ سے ملی سنجیونی جڑی بوٹی کی وجہ سے ان کی زندگی بچ پائی تھی۔ اتراکھنڈ کے باشندوں کے لیے پورے ملک میں احترام کا احساس ہے۔
گزشتہ 9 نومبر کو اتراکھنڈ کا یوم تاسیس تھا۔ یہ 9 نومبر 2000 کو قائم ہوا۔ 24 سال کے ترقی کے سفر میں اتراکھنڈ کی معیشت نے بہت بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ آج معیشت کا حجم 24 گنا بڑھ چکا ہے۔ اسی طرح فی کس آمدنی میں 17 گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے صاف ہے کہ ریاست اتراکھنڈ میں ترقی کا پہیہ تیزی سے گھوم رہا ہے۔ دو دہائیوں اور 11 ماہ کے عرصے میں تمام اتار چڑھاو کا سامنا کرتے ہوئے اتراکھنڈ نے ہمت نہیں ہاری۔ پہاڑی لوگوں کی پہاڑ جیسی ہمت نے ترقی کی رفتار کو سست نہیں ہونے دیا۔ آج ریاست کی معیشت (جی ایس ڈی پی) مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔ معیشت کا بڑھتا ہوا حجم ریاست کی خوشحالی کی عکاسی کرتا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
این ویڈیا کے سابق سربراہ نے بورڈ کی آزادانہ تحقیقات میں تعاون کا یقین دلایا،…
وزیراعظم مودی نے اہم معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں مضبوط سپلائی چین قائم…
کواڈ کا قیام 2007 میں عمل میں آیا تھا، جبکہ 2017 میں اس کے درمیان…
منیلا میں کواڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس شہر کے ساتھ…
سرمایہ کاروں کو ہر ہفتے 6 سے 11 فیصد منافع دینے کا لالچ دے کر…
چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے راہل گاندھی اور دیگر درخواست گزاروں…