قومی

Bharat Express Urdu Conclave: دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو کا انعقاد، سی ایم ریکھا گپتا، وزیر کپل مشرا ،سی ایم ڈی اپیندر رائے سمیت کئی نامور شخصیات کریں گی شرکت

نئی دہلی: بھارت ایکسپریس کی جانب سے ’’بزمِ صحافت‘‘ کے تحت بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو کا انعقاد 26 نومبر 2025 بدھ کے روز کیا جا رہا ہے۔ اس کانکلیو کا تھیم ’’نئے بھارت کی بات، اردو کے ساتھ‘‘ ہے۔ یہ کانکلیو اردو اکیڈمی دہلی (آرٹ، کلچر اینڈ لینگویج، حکومت دہلی) کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، دہلی حکومت میں وزیر کپل مشرا، بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی و ایڈیٹر ان چیف اپیندر رائے، مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے، مرکزی وزیر پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، مرکزی وزیر کرتی وردھن سنگھ، لوک سبھا ایم پی جگدمبیکا پال سمیت ملک کی اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ اس کے علاوہ، پروگرام میں صحافیوں، دانشوروں، ادیبوں، اساتذہ، طلبہ اور اردو سے محبت رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کریں گی۔ تقریب انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (آڈیٹوریم)، لودھی روڈ، نئی دہلی میں صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔ اس کانکلیو میں کل 6 سیشنز  رکھے گئے ہیں

افتتاحی اجلاس

افتتاحی تقریب کا آغاز 10:30 بجے ہوگا، جس کی صدارت بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی و ایڈیٹر ان چیف اپیندر رائے کریں گے، اس سیشن میں دہلی کی وزیر اعلیٰ دہلی ریکھا گپتا، دہلی حکومت میں وزیر فن، ثقافت اور زبان کپل مشرا کے علاوہ ڈاکٹر رشمی سنگھ اور دیگر معززین بھی شرکت کریں گے۔ استقبالیہ خطاب ڈاکٹر خالد رضا خان نے پیش کریں گے، جبکہ ڈاکٹر نثار احمد خان نے نظامت کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

دوسرا سیشن: ہندوستان کی سیاست میں اردو کا کردار

دوسرا سیشن دوپہر 12:00 سے 01:30 بجے چلے گا۔ اس سیشن میں مرکزی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ خطاب کریں گے، جن میں مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت، حکومت ہند گجیندر سنگھ شیخاوت، مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور امپاورمنٹ، حکومت ہند رام داس اٹھاولے، مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ امور، حکومت ہند کرتی وردھن سنگھ، مرکزی وزیر مملکت برائے ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری آف انڈیا پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، لوک سبھا ایم پی جگدمبیکا پال، دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا، سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کےقومی ترجمان سید شاہنواز حسین، سابق ایم پی راجیہ سبھا اور بی جے پی کےقومی ترجمان  سید ظفر الاسلام، سابق وزیر ارویندر سنگھ لولی، چیئرمین (قائم مقام)، قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ جات (NCMEI)، حکومت ہند پروفیسر شاہد اختر،  انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے سابق صدر سراج الدین قریشی، ہیلتھ کمشنر بذریعہ انڈیا جی سی سی، حکومت ہند ڈاکٹر ماجد احمد تالیکوٹی، جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار کرنل طاہر مصطفی اور دہلی حکدہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں شامل ہیں۔ اس کے بعد لنچ کا وقفہ 01:30 سے 02:30 بجے تک رکھا چلے گا۔

               تیسرا سیشن: نئے ہندوستان میں اردو کے کردار پر بحث

تیسرا سیشن دوپہر 02:30 سے 03:15 بجے تک چلے گا، جس میں پینل ڈسکشن ہوگا۔ پینلسٹ میں جشن بہار ٹرسٹ کی بانی کامنا پرساد، ڈائریکٹر، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، حکومت ہند کے ڈاکٹر شمس اقبال، شاعر اور بانی جشنِ ادب ساہتیہ اتسو فاؤنڈیشن کے کنور رنجیت چوہان شامل ہوں گے۔ اس میں اینکرنگ کی ذمہ داری بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹر ڈاکٹر خالد رضا خان سنبھالیں گے۔

چوتھا سیشن: ملک کی تعمیر میں اردو صحافت کا کردار

چوتھا سیشن دوپہر03:15 سے 04:30 بجے تک چلے گا۔ اس سیشن کی صدارت پریس انفارمیشن بیورو آف انڈیا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم۔ایم۔ شہباز حسیبی، مصنفہ، آکاشوانی میںبراڈکاسٹر اور پروگرام ایگزیکٹو کاجل سوری اور ایڈیٹر، نیشنل بیورو، منصف ٹی وی خورشید ربانی کریں گے۔ جبکہ اس سیشن کی نظامت بھارت ایکسپریس اردو کے چیف سب ایڈیٹر ڈاکٹر نثار احمد خان کریں گے۔ اس موقع پر ملک کے مختلف اسکالرز تحقیقاتی مقالے بھی پیش کریں گے، جن میں ڈاکٹر خالد رضا خان ( بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹر)، ڈاکٹر شفیع ایوب (صحافی، مصنف، کالم نگار، گیسٹ فیکلٹی، جے این یو)، ڈاکٹر شگفتہ یاسمین (سینئر صحافی، نیوز اینکر، کنسلٹنگ ایڈیٹر یو این آئی اردو)، ابوہریرہ (نیوز اینکر، نیوز 18 اردو)، ڈاکٹر حبیب الرحمان (سینئر سب ایڈیٹر، بھارت ایکسپریس اردو)، نیتیکا تیاگی (نیوز ریڈر، آل انڈیا ریڈیو (آکاشوانی) شامل ہیں۔

انٹرلوکیوٹر

اس سشین میں معروف رضا (سینئر صحافی)، محمد مستقیم خان (ایڈیٹر سیاسی تقدیر اردو)، ڈاکٹر وسیم راشد (سینئر صحافی)، ڈاکٹر اصدر علی (ایڈیٹر، روزنامہ سچ کی آواز)، ڈاکٹر مظفر حسین غزالی (سینئر صحافی)،  ڈاکٹر جاوید رحمانی (ایڈیٹر، سائبان اُردو(، محمد انجم (ایڈیٹر قومی بھارت(،اشرف بستوی (ایڈیٹر ایشیا ٹائمز(،محمد احمد (ایڈیٹر وطن سماچا(،صادق شیروانی (ایڈیٹر ہمارا سماج(،نواب اختر (ایڈیٹر صحافت اُردو(، ڈاکٹر فرمان چودھری (ڈی ڈی اُردو)، ریشما فاروقی (ڈی ڈی اردو)، اے۔این۔ شبلی (بیورو چیف ہندوستان ایکسپریس اُردو)، زاہد اختر (ایڈیٹر سماج نیوز) انٹرلوکیوٹرکے  طور پر شامل ہوں گے۔

اردو اکیڈمی دہلی کا اردو زبان کے لیے خدمت 

پانچواں سشن  شام 04:30 سے 05:30 شام تک چلے گا، جس کی  پروفسرک احمد محفوظ (سابق  ایچ او ڈی، شعبہ اردو، جامعہ ملہل اسلامہں، نئی دہلی)،  پروفسرم محمد کاظم (شعبہ اردو، دہلی یونوترسٹی)، ڈاکٹر شبانہ نذیر (ماہر تعلمر، سابق پرنسپل، دہلی گورنمنٹ اسکول) کریں گے۔  وہیں، ڈاکٹر حبیب الرحمان (سینئر سب ایڈیٹر، بھارت ایکسپریس اردو) اس سیشن کی نظامت کریں گے۔ سیشن کے دوران ملک کے مختلف تعلیمی ادارے وابستہ اساتذہ، محققین اور مصنفین اپنے مقالے بھی پیش کریں گے، جن ڈاکٹر جاوید حسن (ڈرامہ نگار، گیسٹ فیکلٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی)، ڈاکٹر ندیم احمد (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ اردو، کروڑی مل کالج، ڈی یو)، ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی (مصنف، شاعر، سینئر صحافی)، ڈاکٹر سفینہ بیگم (اسسٹنٹ پروفیسر، جے این یو، نئی دہلی)، ڈاکٹر ثاقب فریدی (گیسٹ فیکلٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی)، ڈاکٹر نثار احمد خان (چیف سب ایڈیٹر، بھارت ایکسپریس اردو) اورمحفوظ صدیقی (ریسرچ اسکالر، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی) شامل ہیں۔

انٹرلوکیوٹر میں ڈاکٹر جاوید عالم (این سی پی یو ایل)، ڈاکٹر مامون عبدالعزیز (اردو ٹیچر، دہلی گورنمنٹ اسکول)، ڈاکٹر محمد شقران (اردو ٹیچر، دہلی گورنمنٹ اسکول)، محترمہ خوشبو پروین (ریسرچ اسکالر، ڈی یو)، محمد اشرف (ریسرچ اسکالر، ڈی یو)، عبدالرحمٰن (ریسرچ اسکالر، جے ایم آئی)،  عابد رشید (ریسرچ اسکالر، جے این یو)، محمد اسجد (ریسرچ اسکالر، جے این یو)، محمد عبید (ریسرچ اسکالر، جے ایم آئی)، شیوم انیکیت (ریسرچ اسکالر، جے ایم آئی) شامل ہیں۔

چھٹا سیشن: آل انڈیا مشاعرہ و کوی سمیلن

چھٹا سیشن شام 06:00 بجے سے 09:00  بجے تک چلے گا، جس کی صدارت شکیل اعظمی کریں ، جبکہ معین شاداب نظامت کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔  اس سیشن کی مہمان خصوصی برکھا سنگھ ہوں گی۔ اس  دوران  ملک بھر سے ممتاز شعرا اور کوی اپنی شاعری اور کویتا سے لوگوں کو محظوظ کریں گے، جن  میں اقبال اشہر، انل اگرونشی، منیکا دوبے، اظہر اقبال،  ڈاکٹر افروز طالب،  سریتا جین ، ممتاز نسیم، انامیکا جین امبر اور دیگر نامور شعرا شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

2 hours ago

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

4 hours ago

Major Plane Crash in Congo: کانگو میں بڑا طیارہ حادثہ، 2 فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک

فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…

4 hours ago