قومی

Uttarakhand Conclave Live: دیو بھومی میں جاری ہے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کا ’اتراکھنڈ ترقی کی راہ پر‘ کانکلیو

Uttarakhand Conclave Live: اتراکھنڈ میں آج (13 مارچ 2024) بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی جانب سے ’اتراکھنڈ ترقی کی راہ پر‘ کانکلیو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام آج صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوٹل پیسیفک، دہرادون میں منعقد کیا جائے گا۔ جس میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک سے وابستہ کئی بڑے اینکر موجود ہوں گے۔ اس کانکلیو میں مہنت چدانند سرسوتی (مذہبی رہنما) کے علاوہ موجودہ حکومت کے وزراء، ریاست کے ڈی جی پی اور دیگر کئی شخصیات شامل ہوں گی۔ان تمام شخصیات سے روزگار، تعلیم، ثقافت جیسے مختلف سماجی اور سیاسی مسائل پر سوالات پوچھے جائیں گے۔ ریاست میں اتراکھنڈ میں کئی ایسے مسائل ہیں جن کا حل ابھی تک تلاش کرنا باقی ہے۔ ایسے بہت سے مسائل ہیں جن کی آواز عوامی نمائندوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ اتراکھنڈ کے عوام کی آواز بنا بھارت ایکسپریس آج ریاستی دارالحکومت دہرادون پہنچ گیا ہے۔ جہاں ‘اتراکھنڈ ترقی کی راہ پر’ کانکلیو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں، لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس کے لیے بھارت ایکسپریس سے جڑے رہیں…

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

3 hours ago

Haryana Election 2024: شام 5 بجے تک ہریانہ میں 61 فیصد ہوئی ووٹنگ، جانئے کس ضلع میں ہوئی سب سے زیادہ ووٹنگ

ہریانہ میں پہلی بار 5 بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس، بی جے پی، جننائک جنتا پارٹی…

6 hours ago

Adani University Celebrates First Convocation: اڈانی یونیورسٹی نے پہلا کانووکیشن کا منایا جشن ، اختراع اور سماجی سرگرمیوں پر زور

اڈانی یونیورسٹی، احمد آباد نے اپنے گریجویٹس کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے اپنا پہلا…

6 hours ago