قومی

ABVP: اے بی وی پی کا 69 واں قومی کنونشن اختتام پذیر، بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو اعزاز سے نوازا گیا

ABVP: بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اپیندر رائے نے دہلی کے براڑی میں ڈی ڈی اے گراؤنڈ میں اے بی وی پی کے زیر اہتمام 69 ویں قومی کنونشن کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران انہیں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے اعزاز سے نوازا۔

کنونشن کے اختتام کے موقع پر اے بی وی پی کی طرف سے دیا جانے والا پروفیسر یشونت راؤ کیلکر یووا ایوارڈ اس سال بہار کے شرد وویک ساگر، مدھیہ پردیش کی لہری بائی پڈیا اور راجستھان کے ڈاکٹر ویبھو بھنڈاری کو دیا گیا۔

 

وزیر داخلہ نے کیا تھا پروگرام کا افتتاح

اے بی وی پی کا 69 واں قومی کنونشن 8 دسمبر کو شروع ہوا۔ اس 4 روزہ پروگرام میں اب تک مختلف سیشنز کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ اس پروگرام کا افتتاح وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا تھا۔ اس کے بعد ملک کی تمام نامور شخصیات نے مقررین کے طور پر نوجوانوں کے سامنے اپنے خیالات پیش کئے۔ افتتاحی پروگرام کے بعد، بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے وزیر داخلہ امت شاہ سے بشکریہ ملاقات کی۔

 

یہ بھی پڑھیں- Bareilly Road Accident: ٹائر پھٹنے سے بے قابو کار ٹرک سے ٹکرائی ، 8 افراد جاں بحق

یہ پروگرام کیوں منعقد کیا گیا ہے؟

ہر سال قومی کنونشن میں اے بی وی پی ان نوجوانوں کو اعزاز دیتی ہے جو تعلیم، سماج، ماحولیات، سائنس جیسے شعبوں میں اچھا کام کرتے ہیں۔ اس کے لیے پروگرام سے پہلے کچھ نوجوانوں کا انتخاب کیا جاتا ہے اور انہیں پروفیسر یشونت راؤ کیلکر یوتھ ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ انہیں ایک لاکھ روپے کا انعام، سرٹیفکیٹ اور میمنٹو بھی دیا جاتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Rohtak Gang War: رات کے وقت ڈھابے پر کھانا کھانے پہنچے تھے نوجوان، اچانک برسنے لگیں گولیاں! روہتک گینگ وار میں 4 ہلاک

ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…

26 minutes ago

Gold Silver Rate: ایک دن کی تیزی پر لگا بریک، سونا اور چاندی کے دام دھڑام! کیا مارکیٹ میں مزید گراوٹ آئے گی؟

آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…

2 hours ago

India US Trade: بھارت نے امریکی محصولات کی تجویز پر واضح کیا اپنا موقف، تجارتی معاہدے کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور

امریکہ نے بھارت سمیت 14 تجارتی شراکت دار ممالک پر نیا درآمدی ٹیکس عائد کرنے…

2 hours ago