قومی

‘Badhta Bihar’ Conclave: بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے ’بڑھتا بہار کانکلیو‘ کا پٹنہ میں انعقاد آج، جانئے کون کون سی شخصیات کریں گی شرکت

Bharat Express News Network ‘Badhta Bihar’ Conclave: بہارمیں آج بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی طرف سے ’بڑھتا بہار کانکلیو‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس میں بھارت ایکسپریس کے سینئراینکرموجود رہیں گے۔ کانکلیو کا انعقاد دوپہرتین بجے سے رات 8 بجے تک دارالحکومت پٹنہ واقع چانکیہ میں کیا جائے گا۔ پروگرام میں جے ڈی یو، بی جے پی اوردیگرپارٹیوں کے تمام بڑے لیڈران اوربہارکی ہستیاں شامل ہوں گی، جن سے ہمارے اینکربہار کی سیاست اوریہاں کے حالات حاضرہ کے موضوع پر بات چیت کریں گے۔

کانکلیو کی شروعات دوپہر تین بجے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اکھلیش پرساد سنگھ کے ساتھ شروع ہوگی۔ اس کے بعد 03:30 بجے بہار کے سابق ڈی جی ابھیانند سے لاء اینڈ آرڈر سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا۔ ڈیبیٹ کے دوران عظیم اتحاد اوراین ڈی اے کی حکومتوں میں جرائم کے بڑھتے گراف پر سوال پوچھے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بطور وزیرداخلہ نتیش کمارکی مدت کیسی رہی ہے۔ ان سے نیٹ ورک کی اینکرآرتی پاٹھک اوروجے آنند بات چیت کریں گے۔

کانکلیو میں شامل ہوں گے بہارکے نصف درجن ایم ایل سی

وہیں شام 4 سے 5 بجے تک سچیدانند رائے ایم ایل سی، نول کشوریادو بی جے پی ایم ایل سی اورسنجیو کمار جے ڈی یولیڈر کے ساتھ اینکر سمت جھا دونوں پارٹیوں کے لوک سبھا الیکشن میں این ڈی اے الائنس سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔ شام 5 ست 05:15 بجے تک ایم ایل سی ڈاکٹر راجیہ وردھن سے آرتی پاٹھک بات کریں گی۔ وہیں شام 05:15 بجے سے 05:30 بجے تک سمیر مہا سیٹھ بہار کے سابق وزیرصنعت بھی کانکلیو میں حاضر رہیں گے۔

پروگرام میں شامل ہوں گے بہار کے دونوں نائب وزرائے اعلیٰ

کانکلیو کی سب سے اہم بات چیت بہارکے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری سے ہوگی۔ وہ 05:30 بجے سے 6 بجے تک بہارکے نائب وزیراعلیٰ وجے سنہا سے بھی الائنس کے چیلنجز اورلوک سبھا الیکشن میں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق سوال وجواب کریں گے۔ شام 06:30 بجے سے 7 بجے تک ڈاکٹرستیہ جیت رائے بھی کانکلیو میں موجود رہیں گے۔ شام 7 سے 7:30 بجے تک بہارحکومت کے وزیرشرون کمارسے تبادلہ خیال کریں گے۔ وہیں شام 07:30 بجے سے 8 بجے تک امریندر پرتاپ سنگھ سے اینکرسمت جھا اورآنند وجے تبادلہ خیال کریں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago