قومی

Akhilesh Yadav On AIMIM: اویسی کی پارٹی کے مطالبہ پر اکھلیش یادو نے دیا جواب، سی بی آئی نوٹس پرکہی یہ بڑی بات

 سماجوادی پارٹی کے قومی صدراوراترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کی پانچ سیٹوں کے مطالبہ پر ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی پہلی بارتھوڑے ہی الیکشن لڑیں گے۔ سماجوادی پارٹی کا کام نہیں ہے کہ کوئی فائدہ اٹھائے۔

اکھلیش یادو نے سی بی آئی کی نوٹس پربھی ردعمل کا اظہارکیا۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی بی آئی نے پہلا سمن کیا دوسرا کیا۔ تب ہم نے توآپ کو جانکاری نہیں دی۔ ہم نے جواب دے دیا ہے، یہ میرا کام نہیں ہے کہ ہم جواب لیک کریں۔ یہ کام بی جے پی کا ہے۔ سی بی آئی کی طرف سے جو کاغذ آیا تھا، اس کا جواب دے دیا گیا ہے۔ الیکشن سے پہلے سمن آنے پراکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ جانچ ایجنسیاں بی جے پی سیل کی طرح کام کرتی ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ آپ سیاست کر رہے ہیں توان چیزوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نیتا جی کو بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ رام کے درشن سے متعلق سوال پراکھلیش یادو نے کہا کہ جب بھگوان (خدا) کا بلاوا آئے گا تو کوئی روک نہیں لے گا۔ ہم نے رام کا درشن کرنے سے کسی کو نہیں روکا ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم  نے کیا تھا یہ بڑا مطالبہ

اسدالدین اویسی کی پارٹی نے لوک سبھا الیکشن میں اکھلیش یادو کے ساتھ الائنس کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اورپانچ سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا۔ اکھلیش یادو کویہ دھمکی بھی دی گئی کہ اگر وہ اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ سمجھوتہ کرکے اسے پانچ سیٹیں نہیں دیتے ہیں تواسد الدین اویسی نہ صرف خود یوپی کی کسی بھی سیٹ سے الیکشن لڑیں گے بلکہ 25 دیگرمسلم اکثریتی سیٹوں پر بھی اپنے امیدوارکھڑے کریں گے۔ ایسے میں مسلم ووٹوں کی تقسیم کی ساری ذمہ داری اکھلیش یادو پرہوگی۔ یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اویسی نے حیدرآباد کے ساتھ ساتھ یوپی سے بھی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اس سیٹ کا نام ابھی تک عام نہیں کیا گیا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے ترجمان محمد فرحان کے مطابق، اگراکھلیش یادوواقعی بی جے پی سے لڑنا چاہتے ہیں اور اسے تیسری بارحکومت بنانے سے روکنا چاہتے ہیں توانہیں اپوزیشن کے ووٹوں کو بکھرنے سے روکنا ہوگا۔ یوپی میں ان کے مطابق اسد الدین اویسی موجودہ دورمیں مسلمانوں کے واحد لیڈرہیں۔ ہرلوک سبھا سیٹ پران کا بڑا ووٹ بینک ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

3 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

3 hours ago