Upendrra Rai on GTTC Insights Cover Page: عالمی شہرت یافتہ میگزین GTTC INSIGHTS نے بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے کو اپنے کور پیج پر جگہ دی ہے۔ مشہور میگزین نے انڈیا ایکسپریس کے چیئرمین اپیندر رائے کے کام اور متعدد سرگرمیوں میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے اپنے جون 2023 کے ایڈیشن میں کور پیج کا چہرہ بنایا ہے۔ سینئر صحافی اوپیندر رائے صحافت کے میدان میں ایک جانا پہچانا نام ہے۔ حال ہی میں ٹائیکون میگزین نے بھی انہیں اپنے کور پیج پر جگہ دی تھی ۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ 26 مئی 2023 کو نئی دہلی میں منگولیا کے سفارت خانے میں جی ٹی ٹی سی انڈیا منگولیا فورم کے آغاز کے سلسلسے میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے نے شرکت کی تھی ۔ جی ٹی ٹی سی انڈیا منگولیا فورم کا آغاز سفیر گنبولڈ دمبجاو نے سفارت خانے میں کیاتھا۔ ہندوستان اور منگولیا کے درمیان بڑھتے ہوئے قدم کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پروگرام منگولیا کے سفارت خانے میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں کئی نامور شخصیات نے شرکت کی تھی ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے دنیا کے کئی ممالک میں پڑھے جانے والے ٹائیکون میگزین نے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے کو بھی اپنے کور پیج کا چہرہ بنایا تھا۔ تجربہ کار فلمی اداکاروں انوپم کھیر، شیکھر سمن، ایشا گپتا کے علاوہ ڈین یوب گروپ کے بانی رضوان ساجن کو ٹائیکون میگزین کے سرورق پر جگہ مل چکی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اپیندر رائے کو بھی جون میں دہلی کے لی میریڈین ہوٹل میں منعقدہ ٹائیکون گلوبل گورننس اینڈ بزنس ایوارڈ تقریب میں ٹائکون گلوبل میگزین کے ذریعہ ‘الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا میں سب سے زیادہ متاثر کن صحافی’ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…