قومی

Senior Journalist Upendra Rai met Sanjeev Balyan: بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے مرکزی وزیر سنجیو بالیان سے ملاقات کی، چینل کے لانچنگ پروگرام کے لئے کیا مدعو

بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندررائے نے پیرکے روز مرکزی وزیرڈاکٹرسنجیو کمار بالیان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران سینئرصحافی اوپیندر رائے نے سنجیو کمار بالیان کو یکم فروری کو لانچ ہونے والے نیوز چینل ‘بھارت ایکسپریس’ کے مقصد ‘سچائی، ہمت، لگن’ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس’ کا وژن دستاویز پیش کیا۔

ساتھ ہی انہوں نے مرکزی وزیر سنجیو کمار بالیان کو چینل کے افتتاحی تقریب میں مدعو کیا۔ وہیں انہوں نے سابق مرکزی وزیرسنجیو بالیان کو اپنی کتابیں ‘ہستکشیپ’ اور’نظریہ’ کی کاپیاں بھی پیش کیں۔

 بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے اس سے پہلے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہرلال کھٹر، ہماچل پردیش کے سابق وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر اورمرکزی وزیر گری راج سنگھ سے بھی ملاقات کی تھی۔ ساتھ ہی انہیں بھارت ایکسپریس نیوز چینل کے افتتاحی تقریب کے لئے مدعو کیا۔ اس دوران انہوں نے دونوں سینئر لیڈران کو اپنی کتابیں ‘ہستکشیپ’ اور’نظریہ’ کی کاپیاں پیش کیں۔

اس سے پہلے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران اوپیندر رائے نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرکو ‘بھارت ایکسپریس’ کے مقصد ‘سچائی، ہمت، لگن’ سے واقف کرایا اور ‘بھارت ایکسپریس’ کا وژن دستاویز پیش کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی کتابیں ‘ہستکشیپ’ اور ‘نظریہ’ کی کاپیاں بھی پیش کیں۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی اوپیندر رائے کی قیادت میں جلد ہی بھارت ایکسپریس نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اوراب ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ‘بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک’ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اورانگریزی میں عوام تک تمام خبریں پہنچائے گا۔

 -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago