قومی

Senior Journalist Upendra Rai met Ravi Kishan: بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے بھوجپوری اداکار اور بی جے ایم پی روی کشن سے ملاقات کی، چینل کے لانچنگ پروگرام کے لئے کیا مدعو

بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندررائے نے پیرکے روزاداکاراورگورکھپور سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ روی کشن سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران سینئرصحافی اوپیندر رائے نے روی کشن کو یکم فروری کو لانچ ہونے والے نیوز چینل ‘بھارت ایکسپریس’ کے مقصد ‘سچائی، ہمت، لگن’ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس’ کا وژن دستاویز پیش کیا۔

ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ روی کشن کو چینل کے افتتاحی تقریب میں مدعو کیا۔ وہیں انہوں نے سابق مرکزی وزیرسنجیو بالیان کو اپنی کتابیں ‘ہستکشیپ’ اور’نظریہ’ کی کاپیاں بھی پیش کیں۔

 بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے اس سے پہلے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہرلال کھٹر، ہماچل پردیش کے سابق وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر اورمرکزی وزیرگری راج سنگھ اور سنجیو کمار بالیان سے بھی ملاقات کی تھی۔ ساتھ ہی انہیں بھارت ایکسپریس نیوز چینل کے افتتاحی تقریب کے لئے مدعو کیا۔ اس دوران انہوں نے دونوں سینئر لیڈران کو اپنی کتابیں ‘ہستکشیپ’ اور’نظریہ’ کی کاپیاں پیش کیں۔

اس سے پہلے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران اوپیندر رائے نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرکو ‘بھارت ایکسپریس’ کے مقصد ‘سچائی، ہمت، لگن’ سے واقف کرایا اور ‘بھارت ایکسپریس’ کا وژن دستاویز پیش کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی کتابیں ‘ہستکشیپ’ اور ‘نظریہ’ کی کاپیاں بھی پیش کیں۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی اوپیندر رائے کی قیادت میں جلد ہی بھارت ایکسپریس نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اوراب ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ‘بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک’ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اورانگریزی میں عوام تک تمام خبریں پہنچائے گا۔

 -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Nana Patekar Death: اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال پر ملکارجن کھڑگے، راہل اور پرینکا گاندھی نے کیا افسوس کا اظہار

نانا پاٹیکر نے اپنے تقریباً پانچ دہائیوں پر محیط کریئر میں کئی دمدار اور یادگار…

60 minutes ago

Cricket Was Nana Patekar’s First Love: کرکٹ تھا نانا پاٹیکر کا پہلا پیار، وراٹ کوہلی کے بارے میں کہی تھی دل چھو لینے والی بات

نانا پاٹیکر مراٹھی فلموں میں بھی سرگرم رہے۔ ’نٹ سمراٹ‘ ان کی انتہائی مقبول اور…

3 hours ago