-بھارت ایکسپریس
Bharat Express Chairman Upendra Rai meets Rajasthan CM Ashok Gehlot: بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے جمعرات کے روز راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے ملاقات کی۔ سینئرصحافی اوپیندر رائے نے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل کے لانچنگ پروگرام کے لئے مدعو کیا۔ سینئرصحافی اوپیندر رائے نے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو یکم فروری کو لانچ ہونے والے بھارت ایکسپریس نیوز چینل کا وژن دستاویز پیش کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے چینل کے مستقبل اور اس کے منصوبوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔ سینئر صحافی اوپیندر رائے نے اشوک گہلوت کو اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور’نظریہ‘ کی کاپیاں بھی پیش کیں۔
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے ٹوئٹ کیا، ”راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے ملاقات کا موقع ملا۔ اس موقع پرانہیں ’بھارت ایکسپریس‘ کا وژن دستاویز پیش کیا۔ ساتھ ہی اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور ’نظریہ‘ کی کاپیاں بھی پیش کیں۔ میں نے انہیں نیوز چینل کے لانچنگ پروگرام میں مدعو کیا اوران کا آشیرواد حاصل کیا“۔
اس سے قبل سینئرصحافی اوپیندر رائے نے راجستھان کے گورنرکلراج مشرا اور چھتیس گڑھ کی گورنرانوسوئیا ائیکے سے ملاقات کی۔ اس دوران سینئر صحافی اوپیندر رائے نے چھتیس گڑھ کی گورنراور راجستھان کے گورنر کو ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل کے لانچنگ پروگرام کے لئے مدعو کیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے چینل کے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔ سینئرصحافی اوپیندر رائے نے چھتیس گڑھ کے گورنرکو اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور’نظریہ‘ کی کاپیاں بھی پیش کی تھیں۔
واضح رہے کہ اوپیندر رائے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک نام سے میڈیا گروپ لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ اپنے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کو اب وہ اپنے نجی میڈیا گروپ کو مضبوط بنانے کے لئے استعمال کریں گے تاکہ سماج میں صحافت کی سمت ورفتاراورسماجی بیداری کے بنیادی اقدارکو برقرار رکھیں گے۔
واضح رہے کہ سینئرصحافی اوپیندر رائے کی قیادت میں جلد ہی بھارت ایکسپریس نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اوراب ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ’بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک‘ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اورانگریزی میں عوام تک تمام خبریں پہنچائے گا۔
-بھارت ایکسپریس
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…