-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندررائے نے آج بدھ کے روز چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران سینئرصحافی اوپیندر رائے نے ڈاکٹر رمن سنگھ کو یکم فروری کو لانچ ہونے والے نیوز چینل ‘بھارت ایکسپریس’ کے مقصد ‘سچائی، ہمت، لگن’ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس’ کا وژن دستاویز پیش کیا۔
ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ کو چینل کے افتتاحی تقریب میں مدعو کیا۔ وہیں انہوں نے ڈاکٹر رمن سنگھ کو ‘بھارت ایکسپریس’ کا وژن دستاویز اور اپنی کتابیں ‘ہستکشیپ’ اور’نظریہ’ کی کاپیاں بھی پیش کیں۔
بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے اس سے پہلے ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ سکھویندرسنگھ سکھو، ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹر، ہماچل پردیش کے سابق وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر سے بھی ملاقات کی تھی۔ ساتھ ہی انہیں بھارت ایکسپریس نیوز چینل کے افتتاحی تقریب کے لئے مدعوکیا۔ اس دوران انہوں نے ان سینئر لیڈران کو بھی اپنی کتابیں ‘ہستکشیپ’ اور’نظریہ’ کی کاپیاں پیش کیں۔
اس سے پہلے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران اوپیندر رائے نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرکو ‘بھارت ایکسپریس’ کے مقصد ‘سچائی، ہمت، لگن’ سے واقف کرایا اور ‘بھارت ایکسپریس’ کا وژن دستاویز پیش کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی کتابیں ‘ہستکشیپ’ اور ‘نظریہ’ کی کاپیاں بھی پیش کیں۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی اوپیندر رائے کی قیادت میں جلد ہی بھارت ایکسپریس نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اوراب ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ‘بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک’ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اورانگریزی میں عوام تک تمام خبریں پہنچائے گا۔
-بھارت ایکسپریس
اڈانی ڈیفنس سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (ADSTL) نے ہندوستان کی سب سے بڑی نجی شعبے…
شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…
شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…