قومی

آج کا میڈیا اپنے مشن سے کہیں نہ کہیں بھٹک گیا ہے،اصلی صحافت متحد رہنا نہیں ،سچ بولنا ہے:چیئرمین بھارت ایکسپریس

ای فورایم کا بارہواں نیوز نیکسٹ سمٹ  نوئیڈا کے ریڈیسن بلو میں منعقد ہوا جس میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین و مینیجنگ ڈائریکٹر/ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے نے شرکت کی ۔ صحافتی دنیا کے جانی مانی شخصیات کی موجودگی میں اپنا کلیدی خطاب پیش کرتے ہوئے اوپیندر رائے نے کہا کہ میڈیا برادری میں گروپ بندی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اصلی میڈیا یہ نہیں ہے کہ آپ لیفٹ میں ہیں یا رائٹ میں ،آپ فلاں گروپ میں ہیں یا آپ فلاں میڈیا ہیں ۔ اصلی میڈیا سچ بولنے کی طاقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج میڈیا کے کئی فورم بن چکے ہیں ،لیکن یہ فورم ناہی سماج کا فائدہ کررہے ہیں اور ناہی صحافت کا ۔میڈیا ایک مشن کے تحت آیا تھا اور ایسا معلوم پڑتا ہے کہ آج میڈیا اپنے مشن سے کہیں نہ کہیں بھٹک گیا ہے۔ میر اکسی سے کوئی تنازعہ نہیں ہے، صحافت ہمیں اسٹینڈ لینا سکھاتا ہے، لیکن آج کچھ مٹھی بھر لوگ ہماری سوچ کو متاثرکررہے ہیں ،کچھ مٹھی بھر لوگ میڈیا میں ایجنڈہ طے کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اس کے باوجود آج مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے نے مزید کہا کہ پریم چند نے جب ہنس شروع کیا، ماکھن لال چترویدی نے کرم ویر شروع کیا یا مہاتماگاندھی نے ینگ انڈیا شروع کیا تو یہ سب ایک مشن کے تحت ہوا اور یہ اس وقت کی ضرورت تھی۔ لیکن آپ یہ سوچتے ہیں کہ وقت کےبدلنے کے ساتھ چیزیں نہ بدلے،تو یہ بھی ٹھیک نہیں ہے۔ میں یہ مانتا ہوں کہ صحافت کی ہزار تعریفیں ہیں۔ یہ ایک تعریف یہ بھی ہے کہ وقت جو چل رہا ہے اس کو رپورٹ کرنا صحافت ہے۔ آج اگر دیکھا جائے اور جو تمام سروے بتارہے ہیں کہ کیا ہماری صحافت کسی کی زندگی میں خوشی لا رہی ہے، کیا ہماری صحافت سے کسی کی زندگی خوشحال ہورہی ہے،کیا ہماری صحافت کسی کے چہرے پر مسکان بکھیرنے کی طاقت رکھتی ہے؟ تو میں کہتا ہوں کہ ہاں یہ طاقت رکھتی ہے۔

اوپیندر رائے نے مزید کہا کہ آج سے دہائیوں قبل ٹیلی ویژن چینلوں پر چلنے والے جن ڈراموں نے مڈل کلاس کی امنگوں کو پرواز دی ہے،اور غریب سے غریب آدمی  کو اٹھنے بیٹھنے پہننے اوڑھنے کا شعور سکھایا ہے۔ ٹھیک اسی طرح سے آج سوشل میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا نے باقی کچھ کیا یا نہیں کیا، لیکن ایک گاوں میں رہنے والے کسان کو بھی، شہر میں ایک رکشہ چلانے والے کو بھی ایک مضبوط آزاد پلیٹ فارم دے دیا جہاں سے آزادنہ طور پر بات کرسکتے ہیں یا گالی دے سکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ ‘Exchange4Media’ ہر سال اپنی سالانہ میڈیا سمٹ ‘NewsNext’ کا اہتمام کرتا ہے۔ اس سال یہ 12 واں ایڈیشن ہے۔ نوئیڈا کے ہوٹل ریڈیسن بلو میں پروگرام کے لیے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں۔ پروگرام کے دوران، نیوز چینل کے مالکان، سنیئر ترین صحافی، مشتہرین، برانڈ مارکیٹرز، ماہرین تعلیم اور عالمی میڈیا سے وابستہ کئی رہنما ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے۔ پروگرام میں شریک مہمانوں نے ٹی وی نیوز کے مستقبل سمیت اس سے متعلق تمام پہلوؤں پر اپنی آراء پیش کیں۔ حالیہ دنوں میں ٹی وی نیوز کے فارمیٹ سے لے کر مواد کی کریڈیبلٹی تک بہت سی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ان تمام پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔آپ کو بتا دیں کہ حال ہی میں بھارت ایکسپریس کے ایم ڈی اور چیف ایڈیٹر اپیندر رائے کو اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ انہیں یہ ایوارڈ ‘ملک کی آئیکونک میڈیا پرسنالٹی’ کے زمرے میں دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

5 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

5 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

6 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

6 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

6 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

7 hours ago