Badhta Bihar Conclave Live: اگرتاریخ کے صفحات کو پلٹیں تو پتہ چلتا ہے کہ آغازمیں ایک لمبے تک بہارنہ صرف ہندوستان بلکہ ایشیا کے اقتدارکا اہم مرکز رہا ہے۔ تاریخ میں مگدھ جیسی بہت بڑی سلطنت ہے، تعلیم کے میدان میں اپنی شاندارکامیابیوں کے لئے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے۔ نالندہ یونیورسٹی میں قدیم زمانے سے نہ صرف ملک بھر سے طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے آتے رہے ہیں بلکہ اس دوران باہرکے ممالک سے بھی ریسرچ کے طلبا اوردیگرموضوعات پرتعلیم حاصل کرنے کے لئے آتے رہے ہیں۔
آزادی کے بعد بھی بہارسے متعلق مانا جاتا ہے کہ یوپی ایس سی کے امتحان میں بہار کے طلبا کا جلوہ سب سے زیادہ رہا ہے۔ وقت کے ساتھ بہار میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھنے کوملا۔ آج بہارمیں تمام ایسے موضوع ہیں، جن کا حل تلاش کیا جانا باقی ہے۔ کئی ایسے مسائل ہیں، جن کی آواز عوامی نمائندوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ بہار کی عوام کی یہی آواز بن کربھارت ایکسپریس پہنچا ہے آج بہارکی راجدھانی پٹنہ میں۔ جہاں ’بڑھتا بہار کانکلیو‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ دوپہر تین بجے سے رات 8 بجے تک ہونے والے اس پروگرام میں بہارسے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ بھارت ایکسپریس ملک کے معروف میڈیا اداروں میں سے ایک ہے، جوکہ ملکی پروگرام سے متعلق پل پل کے اپڈیٹ کے لئے بنے رہئے بھارت ایکسپریس کے ساتھ۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…