قومی

Bhajan Lal Sharma Oath: راجستھان میں بھجن لال کا دور اقتدار شروع،اشوک گہلوت اور وسندھرا راجے کو آمنے سامنے رکھنے کا فیصلہ

راجستھان میں سیاسی منظرمانہ تیزی سے بدل رہا ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر بھجن لال شرما نے جمعہ کو راجستھان کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ گورنر کلراج مشرا نے دیا کماری اور پریم چند بیروا کو بھی عہدے اور رازداری کا حلف  دلایا۔ دیا کماری اور پریم چند بیروا کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔راجستھان کے نئے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما، جنہوں نے بی جے پی میں ایک عام کارکن کے طور پر اپنا سیاسی کیریئر شروع کیا، اپنی 55 ویں سالگرہ پر راجستھان کے 14 ویں وزیر اعلیٰ بن گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں گورنر کلراج مشرا نے جے پور کے تاریخی البرٹ ہال میں لاکھوں لوگوں کے درمیان بھجن لال شرما کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ بھجن لال شرما کے ساتھ ان کے دو نائب وزیر اعلیٰ دیا کماری اور ڈاکٹر پریم چند بیروا نے بھی عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ اس کے ساتھ ہی راجستھان کی سیاست میں گزشتہ 25 سال سے جاری اشوک گہلوت اور وسندھرا راجے کے وزیر اعلیٰ بننے کا دور ختم ہو گیا۔

 حلف برداری اور نئی حکومت بننے کے ساتھ  ہی نئے وزیر اعلیٰ اور وزراء کے لیے رہائش گاہوں اور دفاتر کی تیاری کے لیے جنگی بنیادوں پر کوششیں جاری ہیں۔ پچھلی حکومت کے وزراء نے اپنی رہائش گاہوں اور دفتروں میں سامان باندھنا شروع کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد اشوک گہلوت اب بی جے پی کی سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے کے پڑوسی بننے جا رہے ہیں۔ انہیں وسندھرا راجے کے سامنے ایک مکان الاٹ کیا جائے گا۔ محکمہ نے اس کے لیے تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔

دونوں سابق وزرائے اعلیٰ آمنے سامنے رہیں  گے

سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی نئی رہائش گاہ اب 13 سول لائنز علاقے میں ہوگی۔ یہ بی جے پی کی سینئر لیڈر وسندھرا راجے کی رہائش گاہ کے بالکل سامنے ہے۔ اس وقت اسمبلی اسپیکر سی پی جوشی وسندھرا راجے کے سامنے والے گھر میں رہتے ہیں، لیکن انہیں اب یہ گھر خالی کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد یہ مکان اشوک گہلوت کو الاٹ کیا جائے گا۔ اس طرح اشوک گہلوت اور وسندھرا راجے دونوں ایک دوسرے کے پڑوسی ہوں گے۔

سچن پائلٹ کا چیمبر اب دیا کماری کو دیا گیا ہے

دونوں نائب وزرائے اعلیٰ کے لیے چیمبرز کی تیاری کا کام مسلسل جاری ہے۔ ان میں ڈپٹی سی ایم دیا کماری کا دفتر چیمبر نمبر 3104 میں بنایا گیا ہے جہاں ڈپٹی سی ایم سچن پائلٹ بیٹھا کرتے تھے۔ اسی طرح ڈپٹی سی ایم پریم چند بیروا کو سابق وزیر پرتاپ سنگھ کھچاریاواس کے چیمبر نمبر 2119 میں منتقل کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

1 hour ago