بین الاقوامی

China Train Accident: چین میں دو ٹرینوں کے درمیان خطرناک تصادم، 515 مسافر بری طرح زخمی، جانئے یہ حادثہ کیسے پیش آیا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اس وقت سردی اپنے عروج پر ہے اور ان دنوں شدید برف باری کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اس دوران دو سب وے ٹرینوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس خوفناک حادثے میں 515 لوگ بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ معلومات کے مطابق، چانگپنگ لائن پر سب وے ٹرین کے ڈبے الگ ہو گئے تھے۔ معلومات کے مطابق اس حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے تقریباً 100 لوگوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

اس معاملے میں بیجنگ میونسپل ٹرانسپورٹ کمیشن نے کہا ہے کہ حادثہ جمعرات کی شام تقریباً سات بجے پیش آیا۔ معلومات کے مطابق یہ حادثہ بیجنگ کے پہاڑی علاقے چانگپنگ لائن پر پیش آیا۔ حکام نے کہا ہے کہ پٹری پر پھسلنے کی وجہ سے چلتی ٹرین خود ہی رک گئی۔ پیچھے سے آنے والی ٹرین نے بریک نہیں لگائی اور وہ پھسل کر ٹکرا گئی۔

حکام نے کیا بیان دیا؟

بیجنگ کی ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ہنگامی طبی عملہ، پولیس اور ٹرانسپورٹ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور رات 11 بجے کے قریب تمام مسافروں کو نکال لیا گیا۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ 25 مسافر اب بھی طبی نگرانی میں ہیں اور جمعہ تک 67 مسافروں کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ تاہم، بہت سے ٹریک آپریشنل رہے۔ کمپنی نے حادثے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی مسافروں کا علاج کیا جائے گا۔

اسکول اور ٹرینیں بند

بیجنگ میں بدھ کو شدید برف باری شروع ہوئی جس کی وجہ سے کچھ ٹرینیں چلنا بند ہوگئیں اور اسکولوں کو بھی بند کرنا پڑا۔ شہر میں برف باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ رات بھر درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سیلسیس سے نیچے رہا۔ دوسری جانب شمالی چین میں برفانی طوفان کے باعث کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے تاہم ٹرین حادثے میں متعدد افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

سماج کے حاشیے پررہ رہے بچے پہنچیں ریلائنس کے ہملیزونڈرلینڈ کی سپنوں کی دنیا میں

 ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…

21 minutes ago

Winter Carnival: دہلی میونسپل کارپوریشن ساؤتھ ایکسٹینشن پارٹ 2 اسکول میں منایا گیا ونٹرکارنیول

کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…

29 minutes ago

Sheikh Haseena Extradition: شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجیں! یونس حکومت نے حوالگی کے لیے بھارت کو لکھا خط

بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…

31 minutes ago

Rahul Gandhi Visit Parbhani: مہاراشٹر پہنچنے پر راہل گاندھی کا بڑا دعویٰ، سومناتھ سوریہ ونشی کے قتل کے ذمہ دار ہیں سی ایم فڑنویس

مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…

43 minutes ago

UP News: موہن بھاگوت کے بیان پر اکھلیش یادو نے کہا – اگر وہ سی ایم کو ایک کال بھی کریں تو تنازع نہیں ہوگا

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…

1 hour ago

Vinod Kambli health update: سابق بھارتی بلے باز ونود کامبلی کی طبیعت پھر سے ہوئی خراب، اسپتال میں ہوئے داخل

ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…

1 hour ago