قومی

Bengal STF action: بنگال ایس ٹی ایف نے نیو ٹاؤن میں کار سے 12 کلو گانجا اور 5 کروڑ روپے کیے ضبط ، دو ملزمین گرفتار

مغربی بنگال پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے پانچ کروڑ روپے کی نقدی کے ساتھ کار میں سوار دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ رقم نیو ٹاؤن علاقے سے لائی جا رہی تھی۔ آکانکشا کراسنگ کے پاس گاڑی کو روکا گیا۔ اطلاعات کے مطابق مغربی بنگال ایس ٹی ایف کو نقدی لے جانے والی گاڑیوں کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیم نے نیو ٹاؤن میں آکانکشا کراسنگ کے نزدیک ٹارگٹ گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی۔ آپریشن کے دوران ٹیم نے ایک کار کو روکا اور اس میں سوار دو افراد سے پوچھ گچھ کی۔ گاڑی کی تفصیلی تلاشی میں نقدی سے بھرے بیگ برآمد ہوئے۔

12 کلو گانجا، 95 بوتل فینسیڈیل اور دیگر ممنوعہ سامان ضبط

ایک پولیس افسر نے بتایا: ’’تلاشی کے بعد کار سے پانچ کروڑ روپے نقد برآمد کیے گئے۔ رقم ضبط کر لی گئی ہے اور دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ رقم کے ماخذ کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔دوسری جانب بی ایس ایف کے جوانوں نے مغربی بنگال کی سرحد پر اسمگلنگ کی کئی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔ افسران کے مطابق کارروائی کے دوران 12 کلو گانجا، 95 بوتل فینسیڈیل، اور 1.63 لاکھ روپے مالیت کی دیگر ممنوعہ اشیاء ضبط کی گئیں۔ اس کے علاوہ اسمگلروں سے 11 مویشی بھی بچائے گئے۔گزشتہ ہفتے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے میونسپل کارپوریشن بھرتی گھوٹالے سے متعلق چھاپوں کے دوران تاراطلہ علاقے میں ایک تاجر کے گھر سے بڑی رقم برآمد کی تھی۔ ای ڈی نے سالٹ لیک، بیلی گھاٹا سمیت شہر بھر میں تقریباً 10 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے مغربی بنگال میں بار بار ہو رہی بڑی رقم کی برآمدگی نے ریاستی پولیس اور مرکزی ایجنسیوں کی تشویش بڑھا دی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Delhi Pollution Alert: دہلی میں آلودگی کا قہر، سانس لینا ہوا مشکل، تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی عائد

فضائی آلودگی میں اضافے کا براہ راست اثر لوگوں کی صحت پر پڑ رہا ہے۔…

21 minutes ago

Dhanteras 2026: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سمیت کئی لیڈروں نے ملک کے عوام کو دھن تیرس کی مبارکباد دی

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے دھن تیرس کے موقع پر تمام ملک کے باشندوں کو…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو دی دھن تیرس کی مبارکباد پیش کی

دھن تیرس، جسے دھن تریودشی بھی کہا جاتا ہے، کے موقع پر بھگوان دھنونتری کی…

2 hours ago

A tragic road accident in Jharkhand: جھارکھنڈ میں دردناک سڑک حادثہ ، بے قابو ٹرک نے کئی لوگوں کو روند ا، 7 افراد ہلاک

پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو علاج کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔کھونٹی…

3 hours ago