قومی

Bengal Govt. Orders for Eidul Azha: عید الاضحیٰ سے پہلے بنگال حکومت کا فرمان، قربانی کے لیے سخت قوانین نافذ

عید الاضحیٰ سے پہلے مغربی بنگال حکومت نے جانوروں کے ذبیحہ  سے متعلق نئے قوانین نافذ کر دیے ہیں۔ اب کسی بھی عوامی مقام یا سڑک کنارے جانور ذبح کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ ذبیحہ  صرف منظور شدہ مذبح  خانوں میں ہی کیا جا سکے گا۔

قربانی کے لیے سرٹیفکیٹ لازمی

گائے، بھینس، بیل اور بچھڑے کی قربانی کے لیے اب ایک خصوصی سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ میونسپلٹی یا پنچایت کمیٹی کے صدر اور سرکاری ویٹرنری ڈاکٹر کی مشترکہ منظوری سے جاری کیا جائے گا۔ اگر کوئی افسر سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کرتا ہے تو 15 دن کے اندر ریاستی حکومت سے شکایت کی جا سکتی ہے۔

قواعد توڑنے پر سزا

حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی شخص ان قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے چھ ماہ تک کی جیل ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک ہزار روپے تک جرمانہ یا پھر جیل اور جرمانہ دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جا سکتی ہیں۔

سویندو ادھیکاری کے فیصلے

وزیرِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سویندو ادھیکاری مسلسل بڑے فیصلے لے رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ بنگال میں اب کٹ منی اور تولے بازی نہیں چلے گی۔ بدعنوانی روکنے کے لیے ہر ماہ ضلع مجسٹریٹس اور اراکینِ اسمبلی کی مشترکہ میٹنگ ہوگی۔

وزیرِ اعلیٰ کا اہم قدم

سی ایم نے یکم جون سے ’انّپورنا یوجنا‘ شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ وہیں چندر ناتھ رتھ قتل کیس کی جانچ کے لیے حکومت نے سی بی آئی تحقیقات کی سفارش کی ہے۔ واضح رہے کہ بنگال میں پہلی بار بی جے پی کی حکومت بنی ہے اور سویندو ادھیکاری نے 9 مئی کو وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ ان کے ساتھ پانچ اراکین اسمبلی بھی وزیر بنے ہیں۔

عید الاضحیٰ سے پہلے جاری کیے گئے ان نئے قوانین سے واضح ہو گیا ہے کہ بنگال حکومت جانوروں کے ذبیحہ   متعلقہ مقامات پر کرائےجانے کے معاملے میں سختی برتنے کے موڈ میں ہے۔ ساتھ ہی سویندو ادھیکاری مسلسل ایسے فیصلے لے رہے ہیں جو ریاست کی سیاست اور انتظامیہ پر گہرا اثر ڈال سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Bollywood Actress Sonakshi Sinha: سوناکشی سنہا کی فحش فرضی تصاویر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتاری، لیکن ملزم کو عدالت سے ملی راحت

سماعت کے دوران باندرہ پولیس نے ملزم کی تین دن کی پولیس حراست کی درخواست…

47 minutes ago

Sports News: روہت شرما کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز، مسلسل چوتھی اننگز میں بھی فلاپ

سابق ہندوستانی کپتان کی اس مایوس کن کارکردگی نے ایک بار پھر 2027 کے ون…

1 hour ago

Two planes collide at Miami Airport: امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے میامی ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرائے، ویڈیو وائرل

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) اور پائلٹوں…

2 hours ago

PM Modi to Visit the Philippines: پی ایم مودی جائیں گے فلپائن، دہلی میں ہوگا ایس سی او کے پہلے ’سویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم‘ کا انعقاد

ہندوستان اور آسیان کے تعلقات کو وزیر اعظم کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند-بحرالکاہل خطے…

2 hours ago

India vs New Zealand: پانچواں ون ڈے میں ہندوستانی ٹیم 209 رن بنائے، نیوزی لینڈ کے سینٹنر اور ڈفی نے حاصل کیں 3-3 وکٹیں

سیریز میں ہندوستانی ٹیم فی الحال 2-1 سے آگے ہے۔ اگر ہندوستانی ٹیم یہ مقابلہ…

2 hours ago