نئی دہلی :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال کی سیاست اور سرحدی سلامتی کے حوالے سے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سرحد پر باڑلگانے کے کام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مغربی بنگال حکومت نے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کو تقریباً 600 ہیکٹیئر زمین سونپ دی ہے، تاکہ سرحدی سکیورٹی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔امت شاہ نے یہ بات گجرات کے گاندھی نگر ضلع کے سونی پور گاؤں میں منعقد ایک پروگرام کے دوران کہی، جہاں انہوں نے 340 کروڑ روپے سے زائد کی ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور سرحدی سلامتی کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
امت شاہ نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں باڑ بندی اور سکیورٹی سے متعلق کاموں کو آسان بنانے کے لیے بی ایس ایف کو زمین منتقل کرنے کا عمل تیزی سے مکمل کیا گیا ہے۔ امت شاہ نے اس دوران ’چکن نیک‘ جیسے اسٹریٹجک لحاظ سے نہایت حساس علاقے کا بھی ذکر کیا، جہاں زمین کی منتقلی کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ پہلے کے مقابلے میں اب سرحد پار سے ہونے والی دراندازی میں نمایاں کمی آئی ہے اور سکیورٹی نظام پہلے سے زیادہ مؤثر ہوا ہے۔ تاہم، ان کے یہ بیانات سیاسی حلقوں میں بحث کا موضوع بھی بنے ہوئے ہیں، کیونکہ مغربی بنگال میں اس مسئلے پر مختلف سیاسی جماعتوں کی رائے الگ الگ ہے۔
امت شاہ نے اپنے خطاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی کامیابیوں اور ملک کے کئی حصوں میں پارٹی کی حکومت کا بھی ذکر کیا اور اسے تنظیمی طاقت کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی عوام کے اعتماد کے ساتھ ترقی اور سلامتی دونوں محاذوں پر مسلسل کام کر رہی ہے۔ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں میں گاندھی نگر اور آس پاس کے علاقوں میں تقریباً 1200 کروڑ روپے کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں یا ان کا افتتاح کیا گیا ہے۔ ان منصوبوں میں پینے کے پانی کی فراہمی، آنگن واڑی مراکز کی خوبصورتی اور دیہی ترقی سے متعلق متعدد کام شامل ہیں۔امت شاہ کے مطابق ان ترقیاتی کاموں میں مرکزی حکومت، ریاستی حکومت اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) فنڈ کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں ترقی اور سلامتی کو ساتھ لے کر آگے بڑھایا جائے۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی…
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور…
1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…