قومی

Before Rashtrapati, he was ‘Rashtra Ratna’, PM Modi pays homage to Dr A.P.J. Abdul Kalam: پی ایم مودی سمیت ان رہنماؤں نے میزائل مین اے پی جے عبدالکلام کی یوم پیدائش پرپیش کی خراج عقیدت

ہندوستان کے سابق صدر اور “میزائل مین” ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی یوم پیدائش پر ملک بھر میں یاد کیا جا رہا ہے۔ پی ایم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی رہنماؤں نے ان کی یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر پی ایم مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سوشل میڈیا ہینڈل “X” پر دلی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر کلام کے تعاون پر روشنی ڈالی اور خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کے لیے ان کے وژن کو متاثر کن قرار دیا۔

پی ایم مودی نے ٹویٹر پر لکھا، “ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام  کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

پی ایم مودی نے ٹویٹر پر لکھا، “ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام  کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ انہیں ایک ایسے ویژنری کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، جنہوں نے نوجوان ذہنوں کو روشن کیا اور ہماری قوم کو بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب دی۔ ان کی زندگی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ کامیابی کے لیے عاجزی اور محنت ضروری ہے۔ ہم اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔”

یہی نہیں پی ایم مودی نے 1.07 منٹ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ کہتے ہیں، “کلام صاحب کی زندگی اتنی وسیع، جامع اور گہری تھی کہ انہیں یاد کرنے سے فخر ہوتا ہے، لیکن ایک درد یہ بھی ہے کہ کاش وہ ہمارے درمیان ہوتے۔ یہ خلا ہر ایک کے لیے چیلنج ہے۔”

 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ڈاکٹر کلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا، “ہم بصیرت والے سائنسدان، متاثر کن لیڈر اور سچے محب وطن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔”

تمل ناڈو  کے رامیشورم میں پیدا ہوئے

ڈاکٹر کلام 15 اکتوبر 1931 کو تمل ناڈو کے رامیشورم  میں پیدا ہوئے۔ ان کا پورا نام اوول پاکیر زین العبدین عبدالکلام ہے۔ وہ نہ صرف ہندوستان کے 11 ویں صدر تھے، بلکہ ہندوستانی ایرو اسپیس سائنسدان بھی تھے، جن کی خدمات کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے ہندوستان کے خلائی اور میزائل پروگرام کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ اگنی اور پرتھوی جیسے میزائلوں کی تیاری میں ان کا کردار تاریخی تھے۔ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے 2002 سے 2007 تک ہندوستان کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، اپنی سادگی اور نوجوانوں سے تعلق کی وجہ سے عوام میں کافی مقبولیت حاصل کی۔ اس لیے ہر سال ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی سالگرہ 15 اکتوبر کو یوم طلبہ کے طور  منایا جاتا ہے۔ وہ دنیا بھر میں ہندوستان کے میزائل مین کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Adani Ahmedabad Marathon: اڈانی احمد آباد میراتھن کے 10ویں ایڈیشن کی آفیشل جرسی جاری

اڈانی احمد آباد مریاتھن کے 10ویں ایڈیشن کی آفشل جرسی جاری کر دی گئی۔ احمد…

12 minutes ago

Saint Trilochan Darshan Das: روحانیت اور یوگا کا تاریخی سنگم، ہریدوار میں سنت تریلوچن درشن داس اور سوامی رام دیو کی جذباتی ملاقات

پتنجلی یوگ پیٹھ پہنچنے پر سوامی رام دیو جی نے انتہائی احترام اور سادگی کے…

33 minutes ago

SP Workers Protest in Delhi: اعظم خان کی حمایت میں دہلی میں ایس پی کارکنوں کا احتجاج، کہا- ’سازش کے تحت درج ہوئے 350 مقدمات

احتجاج کے دوران سماج وادی پارٹی کے لیڈران پی ایم کے نام ایک میمورنڈم بھی…

1 hour ago

Congress leader Rahul Gandhi: دیا جلانے کے لیے پیسے ہیں، ہاسٹل کے لیے کیوں نہیں؟ طلبہ کے بغیر ملک مضبوط نہیں ہو سکتا- راہل گاندھی

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہا، ’’حکومت…

1 hour ago

Asian Games: شیفالی ورما کی پہلی ٹی20 سنچری، بھارت نے بنگلہ دیش کو 196 رنز کا دیا ہدف

بھارتی ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے اور…

2 hours ago