نئی دہلی: ہندوستان میں تقریباً 15 کروڑ لوگوں کی زبان اردو محض اظہار و ابلاغ کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک جذباتی سہارا، ثقافتی ورثہ اور ملک کی مشترکہ گنگا جمنی تہذیب سے وابستہ ایک زندہ رشتہ ہے۔ اسی ورثے اور اردو صحافت کے بدلتے منظرنامے پر بامعنی گفتگو کے لیے بھارت ایکسپریس اردو کی جانب سے ’بزمِ صحافت: نئے بھارت کی بات، اردو کے ساتھ‘ کے عنوان سے اردو صحافت پر قومی کانکلیو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
’بزمِ صحافت‘ کا تیسرا ایڈیشن 17 ستمبر 2026 کو نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر، میکس مولر مارگ، لودھی روڈ میں منعقد ہو رہا ہے۔ ایک روزہ کانکلیو میں ممتاز صحافی، دانشور، پالیسی ساز، ذرائع ابلاغ سے وابستہ شخصیات اور ثقافتی شعبے کے نمائندے شرکت کریں گے۔ تقریب میں اردو زبان کے فروغ، اردو صحافت کی نئی سمتوں اور قومی مکالمے میں اردو کے مقام کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سی ایم ڈی اپیندر رائے کی قیادت میں اردو صحافت کے لیے نئی پہل
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک نے اپنے سی ایم ڈی اپیندر رائے کی قیادت میں ’بزمِ صحافت‘ کا تصور پیش کیا ہے۔ اپیندر رائے 25 برس سے زائد عرصے سے صحافت سے وابستہ ہیں اور اسٹار نیوز، سی این بی سی، تہلکہ اور سہارا انڈیا میڈیا جیسے اداروں میں ادارتی قیادت کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔
اردو صحافت کے تئیں اپیندر رائے کی وابستگی بھی طویل عرصے پر محیط ہے۔ تقریباً ڈیڑھ دہائی قبل سہارا انڈیا میڈیا کے چیف ایگزیکٹو افسر کی حیثیت سے انہوں نے ہندوستان کے پہلے 24 گھنٹے چلنے والے اردو نیوز چینل ’عالمی سہارا ٹی وی‘ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ آج اسی وابستگی کا اظہار ’بھارت ایکسپریس اردو‘ کے ذریعے ہو رہا ہے، جس نے 3 برس کے مختصر عرصے میں اپنے خبروں، مواد اور ویڈیوز کے ذریعے ایک مسلسل بڑھتی ہوئی ناظرین کی بنیاد قائم کی ہے۔
پہلے دو ایڈیشن کو ملی نمایاں پذیرائی
’بزمِ صحافت‘ کا پہلا ایڈیشن 27 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی کے اردو گھر میں منعقد ہوا تھا۔ اس میں معروف صحافیوں، ماہرین تعلیم، سیاسی لیڈروں اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی تھی۔ دوسرے ایڈیشن کا انعقاد 26 نومبر 2025 کو ’نئے بھارت کی بات، اردو کے ساتھ‘ کے موضوع پر ہوا، جس کا افتتاح دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کیا تھا۔ اس موقع پر مرکزی وزرا، پالیسی سازوں اور مختلف شعبوں کی اہم شخصیات شریک ہوئی تھیں۔
قومی مکالمے میں اردو کے کردار پر ہوگی گفتگو
اس سال کانکلیو کا مرکزی موضوع ’نئے بھارت کی بات، اردو کے ساتھ‘ ہے۔ پروگرام کے ذریعے ترقی کرتے ہندوستان میں اردو کے کردار، اس کے مستقبل اور قومی سطح پر اس کی بڑھتی اہمیت پر گفتگو کی جائے گی۔
کانکلیو کا مقصد اردو صحافت کو محض حاشیائی آواز کے بجائے ملک کے جمہوری، ثقافتی اور فکری ڈھانچے میں مؤثر شراکت دار کے طور پر پیش کرنا ہے۔ ایک روزہ پروگرام میں اردو صحافت سے متعلق اہم موضوعات، بدلتے سماجی و ثقافتی منظرنامے اور ذرائع ابلاغ میں اردو کے نئے امکانات پر بامعنی تبادلہ خیال ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اگلے سال اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ سمیت 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ پنجاب…
پارلیمنٹ کے ستمبر کے آخر میں ممکنہ خصوصی اجلاس کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔…
اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی نے اپنی روایتی ’لال ٹوپی‘ کے ساتھ ’نیلا رنگ‘…
ٹک ٹاک کی بنیادی کمپنی بائٹ ڈانس کے بانی ژانگ یِمنگ ایشیا کے امیر ترین…
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے ’تزویراتی خودمختاری‘ اور ’سوراج‘ کے تصور…
برکس (BRICS) کی 18ویں سربراہی کانفرنس میں، بھارت نے ایران اور متحدہ عرب امارات کے…