قومی

Bharat Express Urdu Conclave LIVE: ’بزمِ صحافت: نئے بھارت کی بات، اردو کے ساتھ، آئی آئی سی میں ملک کے بڑے دانشور جمع

نئی دہلی: نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں بھارت ایکسپریس اردو کا معروف کانکلیو ’بزمِ صحافت‘ شروع ہو چکا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں سے سینئر صحافی، دانشور، پالیسی ساز اور ثقافتی شعبے سے وابستہ ممتاز شخصیات اس وقت ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں، جہاں قومی مکالمے میں اردو صحافت کے کردار، اس کی نئی سمتوں اور بدلتے ابلاغی منظرنامے پر اہم گفتگو جاری ہے۔ اس پروگرام کی براہِ راست نشریات بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

نیشنل کانکلیو کا تیسرا ایڈیشن

تقریباً 15 کروڑ ہندوستانیوں کی زبان اردو محض اظہار و ابلاغ کا ذریعہ نہیں بلکہ ملک کی مشترکہ گنگا جمنی تہذیب اور ثقافتی ورثے کا زندہ آئینہ بھی ہے۔ اسی ورثے کو آگے بڑھاتے ہوئے 17 ستمبر 2026 کو میکس مولر مارگ، لودھی روڈ واقع انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں ’بزمِ صحافت‘ کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ایک روزہ اس کانکلیو کا مرکزی موضوع ’نئے بھارت کی بات، اردو کے ساتھ‘ ہے۔ پروگرام میں میڈیا کے میدان میں اردو کی نئی امکانات، اردو صحافت کے مستقبل، قومی مکالمے میں اس کے کردار اور بدلتے ابلاغی منظرنامے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جا رہا ہے۔

سی ایم ڈی اپیندر رائے کی قیادت

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کی قیادت میں ’بزمِ صحافت‘ کا تصور عملی شکل اختیار کر چکا ہے۔ صحافت کے شعبے میں 25 سال سے زائد کا وسیع تجربہ رکھنے والے اپیندر رائے اسٹار نیوز، سی این بی سی، تہلکہ اور سہارا انڈیا میڈیا میں اہم ادارتی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

تقریباً ڈیڑھ دہائی قبل انہوں نے ملک کے پہلے 24 گھنٹے چلنے والے اردو نیوز چینل ’عالمی سہارا ٹی وی‘ کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ آج اسی وژن کو ’بھارت ایکسپریس اردو‘ کے ذریعے ڈیجیٹل اور نشریاتی صحافت کے میدان میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

بزمِ صحافت کی تاریخی روایت

’بزمِ صحافت‘ کا پہلا ایڈیشن 27 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی کے اردو گھر میں منعقد ہوا تھا، جسے ماہرین تعلیم اور صحافتی حلقوں کی جانب سے پذیرائی ملی۔ اس کے بعد 26 نومبر 2025 کو دوسرے ایڈیشن کا انعقاد ہوا، جس کا افتتاح دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کیا تھا۔ اس پروگرام میں مرکزی وزرا اور اعلیٰ پالیسی سازوں سمیت مختلف شعبوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

اب بزمِ صحافت کا تیسرا ایڈیشن اردو صحافت، ادب، ثقافت اور قومی مکالمے سے متعلق اہم موضوعات پر گفتگو کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔ پروگرام میں ہونے والی گفتگو کے ذریعے بدلتے ہندوستان میں اردو صحافت کے کردار اور مستقبل کے امکانات کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi Highlights India’s Growing Self-Reliance: جوہری توانائی سے سیمی کنڈکٹر تک جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ سائنسی ورثے کو آگے بڑھا رہا ہے ہندوستان: وزیر اعظم مودی

ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانی…

9 hours ago

Jamia Students Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر احتجاج سے قبل سیکورٹی فورسیز کا مجمع، دفعہ 163 نافذ، کیمپس میں طلبا کے داخلے پر پابندی عائد

یونیورسٹی کے مطابق، طلبا نے انتظامیہ کے خلاف اپنے مبینہ ہتک آمیزبیانات پرعوامی طورپرمعافی مانگنے…

9 hours ago