قومی

برکت اللہ یونیورسٹی کا نام ہوگا تبدیل، ’واگ دیوی بھوجپال یونیورسٹی‘ رکھنے کا فیصلہ، ایگزیکٹو کونسل نے دی منظوری

بھوپال کی برکت اللہ یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کا عمل ایک قدم آگے بڑھ گیا ہے۔ یونیورسٹی کی ایگزیکٹیوکونسل (ای سی) نے ادارے کا نام بدل کرواگ دیوی بھوجپال یونیورسٹی رکھنے کی تجویزکومنظوری دے دی۔ اس تجویزکواب حتمی منظوری کے لئے گورنراورچانسلرمنگوبھائی پٹیل کوبھیج دیا گیا ہے۔

میٹنگ نے دلیل دی کہ راجہ بھوج ریاست کے تاریخی، ثقافتی اورفکری ورثے کی علامت ہے۔ اس کی بنیاد پریونیورسٹی کا نام ان کے نام پررکھنے کی تجویزکوایگزیکٹیوکونسل نے منظورکرلیا۔صرف نام تبدیلی ہی نہیں، یونیورسٹی کے اکیڈمک ڈھانچے میں تبدیلی کی تجویزپیش کی گئی ہیں۔ عربی اورفارسی جیسے روایتی مضامین کوتقابلی زبانوں اورثقافت کے شعبہ کے طورپردوبارہ ترتیب دیا جائے گا۔

کون تھے مولانا برکت اللہ؟

یونیورسٹی کا موجودہ نام مولانا برکت اللہ بھوپالی کے نام پررکھا گیا تھا، جوایک آزادی پسند اورانقلابی مفکرتھے۔ بھوپال میں پیدا ہوئے برکت اللہ نے برطانوی راج کے خلاف بین الاقوامی آزادی کی جدوجہد کوتقویت دی۔ وہ جلاوطنی میں ہندوستان کی عارضی حکومت سے بھی وابستہ تھے، جو1915 میں قائم ہوئی تھی اوران کا شمارملک کے ممتازترین انقلابیوں میں ہوتا ہے۔

کیا ہے آگے کی حکمت عملی؟

سرکاری یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنا محض اعلانات سے ممکن نہیں۔ سب سے پہلے، ایگزیکٹیوکونسل میں ایک قرارداد منظورکی جاتی ہے۔ اس کے بعد تجویزکوہائرایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، ریاستی حکومت اورآخرمیں منظوری کے لئے چانسلرکوبھیجا جاتا ہے۔ ضرورت پڑنے پریونیورسٹی ایکٹ میں ترمیم کے عمل پربھی عمل کیا جاتا ہے۔ منظوری کے بعد ہی نئے نام کوسرکاری طورپر نافذ کیا جا سکے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو-
Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

6 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

6 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

7 hours ago