اترپردیش کے بریلی میں عجیب وغریب معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک خاتون کا اپنے ہی بہنوئی پر دل آگیا ہے اور وہ اپنے شوہر کو چھوڑ کر بہنوئی کے گھر جاکر رہنے لگی۔ جب اس بات کی شوہر نے مخالفت کی تو اہلیہ نے اپنے بہنوئی کے ساتھ مل کراس کی پٹائی کردی۔ اتنا ہی نہیں اسے جھوٹے معاملات میں پھنسانے کی دھمکی دے ڈالی۔ پریشان ہوکرمتاثرہ اوراس کی بہن نے ایس ایس پی آفس پہنچ کر شکایت دی ہے۔ ایس ایس پی نے پورے معاملے میں جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔
پورا معاملہ بریلی کے عزت نگرتھانہ علاقے کا ہے، جہاں رہنے والے ایک شخص نے اپنی ہی اہلیہ پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ تین سال پہلے اس نے ایک لڑکی کے ساتھ لومیریج کی تھی۔ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، لیکن کچھ وقت بعد اس کی اہلیہ نے ایک بیٹی کو جنم دیا۔ بیٹی کو جنم دینے کے بعد وہ جھگڑا کرکے اپنے گھرچلی گئی۔ اس نے اس کی شکایت پولیس سے کی۔ پولیس نے دونوں میں سمجھوتہ کرا دیا تھا۔ بیوی کو دوبارہ سسرال بھیج دیا، اس کے بعد کچھ دن شوہر-بیوی کے درمیان رشتے اچھے بنے رہے۔ اسی درمیان اس کی اہلیہ اوراس کے بہنوئی کے درمیان قربت بڑھ گئی۔
بہنوئی کے ساتھ اپنی بیوی کو شخص نے مشتبہ حالت میں دیکھ لیا تھا۔ ڈانٹنے پراس کی اہلیہ اس کی چارماہ کی بیٹی کو چھوڑکر اپنے بہنوئی کے گھرچلی گئی۔ جب شوہراس کے عاشق بہنوئی کے گھرپہنچا تو بیوی اورعاشق نے مل کرشوہرکی جم کرپٹائی کردی۔ الزام ہے کہ اب خاتون اسے دھمکی دے رہی ہے کہ اگراس نے کچھ کیا تو وہ جھوٹے مقدمے میں پھنسا دے گی اور جیل بھجوا دے گی۔ پریشان ہوکرمتاثرہ اوراس کی بہن نے ایس ایس پی آفس پہنچ کرشکایت کی ہے۔
بہن-بھائی کو جان کا خطرہ
شوہراور اس کی بہن کا الزام ہے کہ دونوں کو اب خاتون سے جان کا خطرہ بنا ہوا ہے۔ اگرپولیس نے ملزمین کے خلاف کارروائی نہیں کی تو ان کا قتل ہوسکتا ہے۔ جلد ازجلد ملزمین کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ پورے معاملے میں ایس ایس پی گھلے سشیل چند بھان نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ نوجوان کی شکایت کی بنیاد پر پورے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ جانچ کے بعد اس معاملے میں آگے کی کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…