قومی

Baramati plane crash: بارامتی طیارہ حادثہ: یوپی کے جونپور کی بیٹی پنکی مالی نے بھی گنوا دی اپنی جان، گاؤں میں چھا گیا غم کا ماحول

مہاراشٹر کے بارامتی میں اجیت پوار کے ساتھ ہونے والے بھیانک طیارہ حادثے نے اتر پردیش کے جونپور ضلع کو بھی گہرا صدمہ پہنچایا ہے۔ اس المناک حادثے میں جونپور کی بیٹی اور فلائٹ اٹینڈنٹ پنکی مالی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ موت کی خبر ملتے ہی ان کے آبائی گاؤں کیراکت تحصیل کے بھینسا میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنکی کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی ذہین اور ہونہار تھیں اور شروع سے ہی اپنا کیریئر ہوا بازی کے شعبے میں بنانا چاہتی تھیں۔

مہاراشٹر میں ہونے والے ہوائی حادثے میں ہلاکت

مہاراشٹر کے پونے ضلع کے بارامتی میں ہونے والے اس بھیانک ہوائی حادثے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس حادثے میں ریاست کے ڈپٹی وزیراعلیٰ اجیت پوار بھی جاں بحق ہو گئے۔ اسی حادثے میں اتر پردیش کی رہائشی پنکی مالی بھی اپنی جان گنوا بیٹھیں۔ پنکی اس جہاز میں فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ ان کے اہلِ خانہ کے مطابق پنکی کے چاچا شیور کمار مالی چار بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں، اور خاندان کے سربراہ بابو رام کا گزشتہ سال انتقال ہو گیا تھا۔ پنکی کی شادی ہو چکی تھی اور پورا خاندان ممبئی میں ہی مقیم تھا۔

بچپن سے ہی ہونہار

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنکی کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی بہت ذہین اور ہونہار تھیں۔ انہوں نے اپنی تعلیم ممبئی میں مکمل کی اور وہیں ہوا بازی کے شعبے میں اپنا کیریئر بنایا۔ ان کے چاچا چندربھوشن مالی نے بتایا کہ پنکی صرف دو ماہ قبل ہی گاؤں آئی تھیں اور سب سے ملاقات کر کے گئی تھیں۔ خاندان نے بتایا کہ تقریباً چار سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی، جس میں پورا خاندان شریک ہوا تھا۔

پورا گاؤں غم کی لہر میں ڈوبا

بارامتی میں ہونے والے بھیانک ہوائی حادثے میں پنکی مالی کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی ان کے آبائی گاؤں کیراکت تحصیل کے بھینسا میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ پنکی کی دادی منراج جی دیوی کی آنکھوں میں آنسو تھے اور انہوں نے بتایا کہ پنکی بہت سادہ مزاج کی اور لاڈلی بچی تھیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

9 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

9 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

10 hours ago