قومی

Baramati Assembly by Election 2026: اجیت پوار معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد کانگریس واپس لے گی بارامتی کے ضمنی الیکشن سے امیدوار! کانگریس نے سنیترا پوار کے سامنے رکھ دی بڑی شرط

مہاراشٹرکے بارامتی اسمبلی حلقہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایک ڈرامائی موڑآگیا ہے، جس کی طرف پوری ریاست کا دھیان مرکوزہوگیا ہے۔ ریاست کی نائب وزیراعلیٰ سنیترا پوار کے خلاف امیدواراتارنے کے بعد کانگریس نے اپنا رخ واضح کردیا ہے اورامیدوارواپس لینے کے لئے ایک بڑی شرط رکھی ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ اگرسابق نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کے طیارہ حادثہ معاملے میں ایف آئی آردرج کی جاتی ہے تووہ بارامتی اسمبلی الیکشن سے ہٹنے پرغورکرے گی۔

کانگریس کے ریاستی ترجمان اتل لونڈھے نے پیر(6 اپریل، 2026) کوایک بیان میں 23 اپریل کوہونے والے ضمنی الیکشن میں بلامقابلہ الیکشن کرانے کا مطالبہ پارٹی نے خارج کردیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی پراپنی سہولت کے مطابق سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔

اجیت پوارکی موت کی وجہ سے ضمنی الیکشن

بارامتی سیٹ پرضمنی الیکشن اس وقت کے نائب وزیراعلیٰ اورنیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رکن اسمبلی اجیت پوارکی موت کی وجہ سے ہو رہا ہے، جن کی 28 جنوری کو ایک طیارہ حادثہ میں موت ہوگئی تھی۔ انہوں نے ضلع کی اس سیٹ کی 8 بارنمائندگی کی ہے، جن میں سے کچھ جیت انہوں نے ریکارڈ فرق سے حاصل کی تھی۔

کانگریس نے آکاش مورے کومیدان میں اتارا

کانگریس نے اتوار(5 اپریل، 2026) کوبارامتی ضمنی الیکشن میں نائب وزیراعلیٰ سنیترا پوارکے خلاف اپنی ریاستی یونٹ کے سکریٹری آکاش مورے کومیدان میں اتارا۔ خبروں کے مطابق، اجیت پوارکی موت خالی ہوئی اس سیٹ پرضمنی الیکشن میں بلامقابلہ انتخاب کرانے کی گزارش کی تھی۔ حالانکہ کانگریس نے آخری وقت میں سابق رکن پارلیمنٹ وجے مورے کے بیٹے اور وکیل آکاش مورے کوامیدواربنایا۔

دیگراپوزیشن پارٹیوں کا کیا ہے رخ

حالانکہ اپوزیشن پارٹیوں این سی پی (شرد پوارگروپ) اورشیوسینا (ادھوٹھاکرے گروپ) نے ضمنی الیکشن کوبلامقابلہ منتخب کرانے کی حمایت میں رخ اپنایا ہے، لیکن کانگریس نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ برقراررکھا ہے۔ این سی پی (ایس پی) لیڈرروہت پوارنے پیرکے روزدیگرامیدواروں سے نامزدگی داخل نہ کرنے کی گزارش کی اورضمنی الیکشن بلامقابلہ کرانے کی اپیل کی۔

 کانگریس نے رکھی شرط

وہیں کانگریس ترجمان اتل لونڈھے نے واضح طورپرکہا ہے کہ پارٹی اوراس کے امیدوارالیکشن سے ہٹنے پرتبھی تبادلہ خیال کریں گے، جب بارامتی میں طیارہ حادثہ سے متعلق ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ انہوں نے اس حادثہ کی صورتحال پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پوار فیملی خوداس معاملے کی جانچ کا مطالبہ کرچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سنیترا پوار نے بھی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا تھا جبکہ این سی پی (ایس پی) کے رکن اسمبلی روہت پوار نے مہاراشٹرمیں ایف آئی آر درج کرانے کے لئے کئی بارکوشش کی، لیکن انہیں کامیابی صرف کرناٹک میں ملی۔

بھارت ایکسپریس اردو-  

Nisar Ahmad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

9 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

10 hours ago