بین الاقوامی

Protests in Sindh Against Inflation: مہنگائی کے ستائے پاکستانی عوام کا انوکھا احتجاج، کفن پہن کر سڑکوں پر نکل آئے لوگ

اسلام آباد:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف پاکستان کے صوبہ سندھ میں عوام سڑکوں پر نکل آئی۔ کراچی، جیکب آباد، حیدرآباد، سکھر اور دیگر علاقوں میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ سکھر میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی) نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا، جہاں بڑی تعداد میں کارکنان نے کفن پہن کر مظاہرے میں حصہ لیا اور بھوک ہڑتال بھی کی۔

مہنگائی پر شدید تنقید

ایس یو پی کے لیڈر ایدن جگیرانی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ چکا ہے‘‘، جس کے باعث مزدور طبقے کے لیے بنیادی اشیائے خوردونوش خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے بھی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ پارٹی لیڈر گوہر خان کھوسو نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 378 پاکستانی روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے اور اگر حکومت نے فوری ریلیف نہ دیا تو احتجاج مزید شدت اختیار کرے گا۔

حکومت پر الزامات

’عوامی تحریک‘ نے سکھر میں ریلی نکال کر دھرنا دیا۔ لیڈران  احمد کٹیار اور وکیل سرون جتوئی نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ مغربی ایشیا کی صورتحال کو بہانہ بنا کر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزدور تنظیموں کی شمولیت

نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان (این ٹی یو ایف) اور ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن (ایچ بی ڈبلیو ڈبلیو ایف) نے کراچی میں مشترکہ احتجاج کیا، جس میں مزدوروں، سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے اور مہنگائی کے مطابق اجرتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔

عالمی مالیاتی اداروں پر تنقید

لیبر لیڈران ناصر منصور اور زہرا خان نے ین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کی معاشی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی مؤخر کرنے اور سرکاری افسران کی مراعات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ’عام انسان تحریک‘ نے جیکب آباد میں سائیکل ریلی نکالی تاکہ یہ دکھایا جا سکے کہ عوام کو ٹرانسپورٹ تک رسائی میں کس قدر مشکلات کا سامنا ہے۔ لیڈران سید علی شاہ اور الطاف میرانی نے کہا کہ حکومتی اقدامات نے غریبوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

انسانی حقوق تنظیموں کا ردعمل

3 اپریل کو پاکستان ہیومن رائٹس کونسل (ایچ آر سی) نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو غلط قرار دیا اور خبردار کیا کہ اس سے عوام پر مزید مالی بوجھ بڑھے گا۔ ایچ آر سی کے مطابق مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، بصورت دیگر احتجاجی تحریک مزید تیز ہو سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

52 minutes ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

2 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

2 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

3 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

3 hours ago

PM Modi Chintan Shivir: سیوا تیرتھ میں وزرا کا ’مہامنتھن‘، پی ایم مودی کا 4 روزہ چنتن شِور شروع

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…

4 hours ago