قومی

Banks will remain closed for 6 days: اگلے ہفتے 6 دن بند رہیں گے بینک، مختلف ریاستوں میں مقامی تہواروں کے سبب ہوں گی تعطیلات

نئی دہلی :اگر آپ بینک سے متعلق کوئی ضروری کام اگلے ہفتے کرنے جا رہے ہیں، تو یہ خبر آپ کے لیے اہم ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں اگلے ہفتے بینک 6 دن بند رہیں گے۔ یہ تعطیلات مقامی تہواروں، اہم برسیوں اور ہفتہ واری چھٹیوں کے سبب ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ان میں سے اکثر تعطیلات مقامی ہیں، یعنی وہ صرف مخصوص ریاستوں یا شہروں میں لاگو ہوں گی، جب کہ اتوار اور چوتھے ہفتے کی چھٹی پورے ملک میں ہوگی۔ غور طلب ہے کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) سمیت ہندوستان بھر کے سبھی سرکاری اور پرائیویٹ بینکوں کے لیے دوسرے اور چوتھے ہفتہ اور سبھی اتوار ہفتہ واری چھٹی ہے۔ اس کے علاوہ اس سال جولائی میں کل 7 بینک چھٹیاں ہیں۔

بینک تعطیلات کی فہرست

تاریخ
دن
تعطیل کا سبب
اطلاق
13 جولائی
اتوار
ہفتہ وار چھٹی
پورے ہندوستان میں
14 جولائی
پیر
بیہہ دین کھلم تہوار
شیلانگ (میگھالیہ)
16 جولائی
بدھ
ہریلا سماروہ
دہرہ دون (اتراکھنڈ)
17 جولائی
جمعرات
تیروت سنگھ برسی
شیلانگ (میگھالیہ)
19 جولائی
ہفتہ
کیر پوجا
اگرتلا (تریپورہ)
20 جولائی
اتوار
ہفتہ وار چھٹی
پورے ہندوستان میں
26 جولائی
ہفتہ
چوتھے ہفتے کی چھٹی
پورے ہندوستان میں
27 جولائی
اتوار
ہفتہ وار چھٹی
پورے ہندوستان میں
28 جولائی
پیر
درکپا تشے زی (بدھ تہوار)
گنگٹوک (سکم)

مشورہ برائے صارفین

اتوار اور ہر مہینے کے دوسرے و چوتھے ہفتے کا ہفتہ پورے ملک میں بینکوں کی چھٹی ہوتی ہے۔ مقامی تہواروں کی چھٹیاں صرف مخصوص ریاستوں/شہروں میں لاگو ہوتی ہیں۔ آن لائن بینکنگ خدمات ( نیٹ بینکنگ، UPI، ATM) ان دنوں میں عام طور پر دستیاب رہیں گی۔ اگر آپ کو بینک برانچ میں کوئی کام کرنا ہے جیسے چیک کلیئرنس، کیش نکالنا یا ڈپازٹ کرنا ہے تو براہ کرم درج بالا تاریخوں کو ذہن میں رکھ کر پیشگی منصوبہ بندی کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Seva Sankalp Abhiyan: نکسل تشدد کے متاثرین کی زندگی سنوارنے کی کوشش، امت شاہ بولے- عزت اور خود انحصاری کے ساتھ جینا ہر شخص کا حق

امت شاہ نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نکسل تشدد سے متاثرہ افراد اور…

28 minutes ago

Modi Government’s Big Decision: مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، یکم نومبر سے موبائل پر کال کرنے والے کا بھی دکھائی دے گا نام

ٹیلی کام صارفین کو انجان نمبروں سے آنے والی کال کی شناخت میں ہوگی آسانی،…

56 minutes ago