قومی

Bangladesh On Akhand Bharat Mural: پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ‘اکھنڈ بھارت’ کا نقشہ لگانے پر بنگلہ دیش بھی ناراض

Bangladesh On Akhand Bharat Mural: نیپال اور پاکستان کے بعد اب بنگلہ دیش نے بھی بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ‘اکھنڈ بھارت’ کا نقشہ لگانے پر احتجاج وناراضگی درج کی ہے۔  بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ شہریار عالم نے کہا ہے کہ ہماری حکومت اس پورے معاملے میں حکومت ہند سے وضاحت طلب کرنے جا رہی ہے۔ اس سے قبل نیپال اور پاکستان بھی اس نقشے کی شدید مخالفت کا اظہار کر چکے ہیں۔ بنگلہ دیشی وزیر نے کہا کہ ہم نے نئی دہلی میں اپنے ہائی کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ‘اکھنڈ بھارت’ کے نقشے پر ہندوستان کی وزارت خارجہ سے رابطہ کرے۔ اس دیوار میں بنگلہ دیش، نیپال اور پاکستان کا علاقہ بھی شامل ہے۔

اس سے قبل ہندوستان کی وزارت خارجہ واضح کر چکی ہے کہ یہ اٹوٹ ہندوستان کا نقشہ نہیں بلکہ شہنشاہ اشوک کے دور کا علاقہ ہے۔ بنگلہ دیشی وزیر شہریارنے ڈھاکہ میں صحافیوں کو بتایا کہ حکومت اس سلسلے میں بھارت سے جواب طلب کرنے کے عمل میں ہے۔ بنگلہ دیش کے وزیرمملکت  نے یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں کیا جب بنگلہ دیش کی مرکزی اپوزیشن جماعت بی این پی نے اس نقشہ کو بنگلہ دیش کی آزادی اور خودمختاری کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ وزیرشہریار عالم نے کہا کہ اس نقشے پر بڑے پیمانے پر غصہ  وناراضگی پائی جارہی ہے۔

شہریارعالم نے کہا کہ ہم ہندوستان کی وزارت خارجہ سے وضاحت طلب کر رہے ہیں کہ ان کا سرکاری موقف کیا ہے۔ اس سے قبل نیپال کے سابق وزیر اعظم بابورام بھٹارائی نے ہندوستان کو اس نقشےکے بارے میں خبردار کیا تھا۔ اس نقشے میں نیپال کے لومبینی اور کپل واستو کو بھی دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیشی وزیر نے ہندوستانی وزارت خارجہ کے بیان سے اتفاق کیا اور کہا کہ یہ دیوار سیاسی حقیقت نہیں بلکہ ثقافتی توسیع کو ظاہر کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت کا بھارت سے جواب مانگنا ظاہر کرتا ہے کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت پر کافی دباؤ ہے۔ وہ بھی ایسے وقت میں جب ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے اور یہ بحران اس وقت مزید بڑھ گیا جب پیر کو ملک کا سب سے بڑا تھرمل پاور پلانٹ بند کر دیا گیا۔ بنگلہ دیش نے بحران کے پیش نظر بیرون ملک سے کوئلے کی درآمد روک دی ہے۔ یوکرین کا بحران شروع ہونے سے ڈالر کا بحران مزید بڑھ گیا ہے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کی معیشت کا انحصار درآمدات پر ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago