قومی

Monu Manesar in custody of Haryana Police: بجرنگ دل لیڈر اور ناصر-جنید کے قتل کا ملزم مونو مانیسر ہریانہ میں گرفتار، یہاں دیکھیں ویڈیو

ہریانہ پولیس نے مونو مانیسرکو حراست میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مونو مانیسر کو راجستھان پویس کو سونپ دیں گے۔ انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق، راجستھان پولیس کے ایک افسر نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ پولیس مونو مانیسر کو راجستھان پولیس کو سونپنے کی تیاری کر رہی ہے۔

مونومانیسرعرف موہت یادو نوح میں ایک گئورکشک گروپ کی قیادت کرتا ہے اور گئورکشکوں کے حملوں کے ویڈیو پوسٹ کرنے کے لئے جانا جاتا ہے۔ وہ لوجہاد کے خلاف مہم میں بھی سرگرم ہے۔ عام طور پرلو جہاد لفظ شدت پسندوں کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے، جس میں مسلم مردوں پر ہندو خواتین کو بہکانے اور زبردستی ان کا مذہب تبدیل کرائے جانے کا الزام لگایا جاتا ہے۔

مونو مانیسر پہلی بار سال 2019 میں سرخیوں میں آیا تھا، جب مبینہ طور پر گئورکشکوں کا پیچھا کرتے وقت اس پر گولی چلائی گئی تھی۔ وہ سال 2015 میں گائے کے تحفظ کا قانون نافذ ہونے کے بعد ہریانہ حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی ڈسٹرکٹ کاؤپروٹیکشن ٹاسک فورس کا رکن بھی تھا۔ مونو مانیسر اپنے یوٹیوب اور فیس بک  پوسٹ کے ذریعہ گئورکشکوں کو مشتعل کرتا تھا۔ اکثراپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرہتھیاروں اورکاروں کو دکھاتے ہوئے اپنی تصویر پوسٹ کرتا رہتا تھا۔

راجستھان کے بھرت پورضلع کے گھاٹ میکا گاؤں کے باشندہ جنید عرف جونا (35 سال) اورناصر (25 سال) کا مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا تھا اوران کی لاش ہریانہ کے بھوانی کے لوہارو میں ایک جلی ہوئی کارمیں ملی تھی۔ مونو مانیسرکو اس سے قبل 7 فروری کو گروگرام کے پٹودی تھانے میں درج قتل کی کوشش کے ایک معاملے میں نامزد کیا گیا تھا۔ فرار ہونے کے دوران مونومانیسر نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے تازہ معاملے میں کود کو بے گناہ بتایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  Gyanvapi Masjid ASI Survey Case: ہندو فریق کی عرضی کے خلاف مسجد کمیٹی نے کھٹکھٹایا عدالت کا دروازہ، جانئے پورا معاملہ

چارج شیٹ میں مونو مانیسر کا نام تھا شامل

معاملے سے متعلق مہلوکین کے اہل خانہ کی طرف سے مونو مانیسر سمیت 5 افراد کے خلاف اغوا کا معاملہ درج کروایا گیا تھا۔ راجستھان پولیس کی طرف سے 8 ملزمین کی تصویر جاری کی گئی تھی، جس میں مونومانیسر کا نام نہیں تھا، لیکن کافی تفتیش کے بعد پولیس نے 6 جون کو عدالت میں داخل چارج شیٹ میں مونو مانیسر کا نام شامل کیا تھا۔ اس کے بعد راجستھان پولیس کے کاغذات میں مونو مانیسر کو فراربتایا گیا تھا۔ تبھی سے پولیس مونو مانیسر کی تلاش میں مصروف تھی۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Balaji Wafers Destroyed Lays: غریب لڑکے سے 4 ہزار کروڑ کی کمپنی تک، بالاجی نے Lay’s کو دی ٹکر

گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…

8 hours ago

Rahul Gandhi Event Row: ’چھاتروں کی گونج‘ میں پی ایم مودی کی مِمی کری پر ہنگامہ، این ڈی اے کا حملہ، اپوزیشن نے کہا- اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش

راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…

9 hours ago

Sachkhand Nanak Dham Satsang: سچکھنڈ نانک دھام میں گونجے ’واہے گرو‘ کے جے کارے، سنت لوچن درشن داس جی نے دیا بے لوث خدمت کا پیغام

پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…

9 hours ago

Pricing Carbon To Defend Exports: یورپی ٹیکس کا توڑ بنا بھارت کا ’کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ سسٹم‘، برآمد کنندگان کو ملے گی بڑی راحت

بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…

9 hours ago

Yemen Houthis Toyota Pickup Trucks: راکٹ نہیں، میزائل نہیں… یمن میں 38,000 سے زائد ٹویوٹا ٹرکوں کی آمد، دنیا بھر میں تشویش

یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں ٹویوٹا پک اَپ ٹرکوں کی اچانک بڑھتی ہوئی تعداد…

10 hours ago