قومی

RJD Candidate Shivani Shukla has received death threats: جنگل راج کی ہو رہی ہے واپسی؟  بہار کے اس بااثر شخص کی بیٹی کو ملی گولی مارنے کی دھمکی، پولیس نے بڑھائی سکیورٹی

بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر  سیاسی جماعتوں کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ جمہوریت کے اس بڑے تہوار میں بہار کی عوام جہاں پرجوش ہے، وہیں مجرموں کے حوصلے بھی بلند نظر آ رہے ہیں۔ تازہ معاملہ بہار کے حاجی پور سے سامنے آیا ہے، جہاں لالگنج سیٹ سے آر جے ڈی کی امیدوار شیوانی شکلا کو گولی مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شیوانی شکلا بااثر لیڈر مننا شکلا کی بیٹی ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے پولیس کنٹرول روم میں فون کر کے آر جے ڈی امیدوار کو گولی مارنے کی دھمکی دی۔ اس کے بعد پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوراً شیوانی شکلا کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ ان کی حفاظت کے لیے ایک اضافی گارڈ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف ہے۔

کون ہیں شیوانی شکلا؟

شیوانی شکلا بہار کے بااثر لیڈر مننا شکلا کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے لندن کی یونیورسٹی آف لیڈز سے ایل ایل ایم (ماسٹر آف لا) کی تعلیم حاصل کی ہے۔ اس سے قبل وہ دہلی پبلک اسکول اور بنگلور کی الائنس یونیورسٹی سے ابتدائی تعلیم حاصل کر چکی ہیں۔ مننا شکلا اس وقت جیل میں بند ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آر جے ڈی نے 28 سالہ شیوانی شکلا کو ان کی تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر لالگنج سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔

جیل میں رہتے ہوئے جیتے تھے مننا شکلا

مننا شکلا بہار کے بڑے اثرورسوخ والے لیڈر شمار کیے جاتے ہیں۔ بھومیہار برادری سے تعلق رکھنے والے مننا شکلا نے سال 2000 میں جیل میں رہتے ہوئے بطور آزاد امیدوار اسمبلی انتخابات جیتے تھے۔ ان کے خاندان کا لالگنج علاقے میں خاصا اثر و رسوخ ہے، البتہ 2010 کے بعد سے شکلا خاندان کوئی انتخاب نہیں جیت سکا۔ اب شیوانی شکلا کے ذریعے خاندان کو نئی امید ملی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

7 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

7 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

8 hours ago