قومی

Maharashtra Election 2024: پورے مہاراشٹر میں پسماندہ مسلم سماج جو مسلم آبادی کا 80 فیصد ی ہے، وہ تمام لوگ بی جے پی کو ہی ووٹ کریں گے: الحاج محمدعرفان احمد

Maharashtra Election 202: راشٹر وادی سماجی وفلاحی تنظیم پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) نے پسماندہ مسلمانوں سے باندرہ (مغرب، ممبئی) سے ہر دلعزیز بی جے پی کے امیدوار آشیش شیلار اور پورے مہاراشٹر میں بی جے پی کے امیدواروں کی حمایت میں ووٹ کر نے کی اپیل کی ہے۔دراصل پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) نے وزیر اعظم ہند عالیجناب نریندر مودی صاحب، بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا صاحب اور بی جے پی ممبئی صوبے کے صدر ایڈوکیٹ آشیش شیلار کوایک خط تحریر کیا ہوا سپرد کیا، جسمیں بتایا گیاہے کہ سمیتی کی کور کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہو ئی تھی، جس میں پسماندہ مسلم سماج سے خاص اپیل کی گئی ہے کہ بی جے پی کو ایک بار پھر سے مہاراشٹر میں اقتدار میں لانا بیحد ضروری ہے، کیونکہ آج وزیر اعظم ہند عالیجناب نریندر مودی صاحب کی اقتدا و سرپرستی میں ملک خوب ترقی کی اونچائیوں تک پہنچ رہاہے، یہی نہیں مہاراشٹر میں بھی لگاتار ترقی یافتہ کام ہورہے ہیں۔

اس سلسلے میں پسماندہ مسلم سماج اُتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے سرپرست اعلی الحاج محمد عرفان احمد، پسماندہ مسلم سماج اتھان کے مہاراشٹر کے انچارج اور بھا جپا میں مختلف عہدوں پر رہنے والے حاجی حیدر اعظم، سنگھ کے قومی صدر احسان عباسی اور سمیتی کے قومی ترجمان رازق فرشی والا قریشی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کوہر طرح سے بھرپور حمایت کایقین دلایا ہے۔ اس موقع پرحکومت ہند کے تحت قائم سینٹرل وقف کونسل اور آل انڈیا حج کمیٹی کے ممبر کے طور پر اپنی شاندار خدمات انجام دینے والے الحاج محمد عرفان احمد نے ’میڈیا‘ کو بتایا کہ ممبئی کے باندرہ (مغرب) اسمبلی حلقہ سے بی جے پی، شیو سینا، آر پی آئی، پیپلز ریپبلیکن پارٹی، ریت کرانتی سنگٹھن مہایوتی کے بھروسے مند اور آزمائے ہوئے ہر دلعزیز اور سب سے زیادہ مقبول امیدوار ایڈوکیٹ آشیش شیلار کوسب سے زیادہ لوگ پسند کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہی نہیں بلکہ پورا یقین ہے کہ وہ اکثریت کیساتھ کا میاب ہوں گے۔ الحاج عرفان نے مزید بتایا کہ پورے مہاراشٹر میں پسماندہ مسلم سماج جو مسلم آبادی کا 80 فیصدی ہے، وہ تمام لوگ بی جے پی کو ہی ووٹ کریں گے، کیو نکہ ہماری تنظیم نے سبھی سے اپیل کی ہے۔

اخبار نویسوں سے گفتگو میں حاجی حیدر اعظم نے بھی پورے مہاراشٹر کے مسلمانوں بالخصوص پسماندہ مسلم طبقے سے خصوصی درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقے میں بی جے پی کے امیدواروں کو زبردست کامیاب بنائیں، کیو نکہ آج پوری ریاست میں ہر طبقے اور ہر کمیو نٹی کے لوگوں کیلئے بہترین کام ہورہا ہے، بالخصوص مہاراشٹر صوبے میں شاندار ترقی ہورہی ہے، لہذا بی جے پی کے ا مید واروں کو کا میا ب بنانا اشد ضروری ہے۔ رازق فرشی والا قریشی کا کہنا تھا کہ آج ملک سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا پریاس اورسب کا وشواس کی طرز پر آگے بڑھ رہا ہے، موجودہ وقت میں بھارت کا ڈنکاپوری دنیا میں بج رہا ہے اور ان سب کا کریڈٹ عالیجناب نریندرمودی جی کو ہی جاتا ہے، لہذا ایسے میں وزیر اعظم کے ویژن اور مشن کو مزید مضبوط کر نے کی بیحد ضرورت ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Israel’s Big Statement on Ceasefire: اسرائیل کا بڑا بیان، غزہ میں اس وقت تک جنگ بندی شروع نہیں ہوگی جب تک حماس…

اسرائیلی حکام کے مطابق جنگ بندی کے پہلے دن غزہ سے تین خواتین یرغمالیوں کو…

9 minutes ago

Atal Innovation Mission: کشمیری طلباء کی کامیابی، اٹل انوویشن مشن میں شاندار کام

اٹل انوویشن مشن کے سابق ڈائریکٹر چنتن وشنو نے 26 دسمبر 2023 کو ایک رائے…

1 hour ago

Mann Ki Baat: من کی بات پروگرام میں پی ایم مودی نے کہا، اس بار یوم جمہوریہ ہے خاص

پی ایم مودی نے آئین ساز اسمبلی کے سربراہ ڈاکٹر راجندر پرساد کا ایک آڈیو…

1 hour ago

Outward foreign direct investment: گزشتہ سال 2024 میں بیرونی براہ راست سرمایہ کاری 17 فیصد بڑھ کر 37.68 بلین ڈالر ہوگئی

" مدن سبنویس، چیف اکنامسٹ، بینک آف بڑودہ نے کہا یہ ایک مثبت علامت ہے…

2 hours ago