قومی

Baba Ramdev on Rooh Afza and Sharbat Jihad: بابا رام دیونے’شربت جہاد‘ پرپھردیا متنازعہ بیان، شربت روح افزا سے متعلق کہی یہ بڑی بات، مساجد اور مدارس کا کیا ذکر

نئی دہلی: یوگ گرو بابا رام دیوجمعہ کے روزورنداون کے ملوک پیٹھ آشرم پہنچے۔ جہاں انہوں نے ملوک جینتی مہوتسوکے موقع پرمنعقدہ پروگرام میں حصہ لیا اورایک بارپھرمتنازعہ بیان دیا۔ بابا رام دیونے کہا کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن روح افزا والوں نے اسے ‘شربت جہاد’ مان لیا۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ یہ ’جہاد کررہے ہیں۔‘ اگروہ اسلام کے تئیں وقف ہیں اورمساجد اورمدارس بنا رہے ہیں توانہیں خوش ہونا چاہئے۔ تاہم سناتنیوں کوسمجھنا چاہئے۔ اگرکسی کواس سے کوئی مسئلہ ہے توان کومسئلہ ہونے دیں۔

بابا رام دیو نے کہا کہ پورا ملک اقتصادی، سیاسی مذہبی اورثقافتی دہشت گردی کے دورسے گزررہا ہے۔ آج ہرطرف سناتن سے متعلق فخرکا لمحہ ہے اورسناتن کے مخالفین طرح طرح کی سازشیں کررہے ہیں۔ ہمیں ایسا کام کرنا چاہئے کہ ہم اپنے سناتن مخالفین کو شکست دے سکیں۔ آپ کو بتا دیں کہ بابا رام دیوآج صبح سنتوں کے شہرورنداون پہنچ گئے۔ وہ صبح 9 بجے ملوک پیٹھ آشرم پہنچے۔ راجندرداس مہاراج کے ساتھ جوویاس پیٹھ سے کتھا کررہے تھے، انہوں نے ویاس پیٹھ کی پوجا کی اورپروگرام میں حصہ لیا۔

ہم کو ان سے ڈرنا نہیں چاہئے:  بابا رام دیو کا عجیب بیان

تقریباً 4 گھنٹے بابا رام دیوکتھا میں شامل رہے۔ پھرصحافیوں سے بات کی۔ اس دوران کہا کہ ہندوستان میں گیانی اورتپسوی (عقلمند اورسنیاسی) سنت لوگ موجود ہیں۔ آج میں ملوک پیٹھ میں اس لئے آیا ہوں کیونکہ یہاں پرملوک جینتی مہوتسوبڑی دھوم دھام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں میں شامل ہوا ہوں اورمیں سناتنیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آج چاروں طرف سناتنیوں کے لئے فخرکا لمحہ ہے۔ کچھ سناتن مخالفین لوگ اس کے تئیں سازش کررہے ہیں، لیکن ہم کوان سے ڈرنا نہیں چاہئے۔

بابا رام دیو نے روح افزا سے متعلق دیا تھا متنازعہ بیان

قابل ذکرہے کہ ورنداون کے بسنی وٹ ملوک آشرم میں چل رہے ملوک جینتی مہوتسو کے موقع پربرج کے تمام سنت موجود رہے۔ واضح رہے کہ بابا رام دیو نے گزشتہ دنوں فیس بک پرایک ویڈیوپوسٹ کیا تھا۔ اس میں انہوں نے ‘شربت جہاد’ لفظ کا استعمال کیا تھا۔ ان کا اشارہ ہمدرد کے ذریعہ تیارکئے جانے والے شربت روح افزا کی طرف تھا۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پرکافی وائرل بھی ہوا تھا اوران کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ رام دیوکا کہنا تھا کہ ایک مشہورشربت (روح افزا) بنانے والی کمپنی منافع کے پیسوں سے مسجدیں اورمدرسے بنا رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پتنجلی کا گلاب شربت خریدیں۔ مطلب واضح تھا کہ شربت روح افزا کی جگہ پتنجلی کا شربت استعمال کریں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

6 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

6 hours ago