قومی

اعظم خان کی مشکلات میں اضافہ، اس معاملے میں ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے قرار دیا قصوروار، کچھ دیر میں سزا کا اعلان

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں افسران سے متعلق دیئے گئے متنازعہ بیان “یہ تنخیا ہیں، ان سے جوتے صاف کراوں گا” معاملے میں عدالت نے سماجوادی پارٹی لیڈرکوقصوروارقراردیا ہے۔ ان کوکتنی سزا ہوگی، اس کا اعلان کچھ دیرمیں ہوگا۔ ہفتہ (16 مئی) کے روزایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے یہ فیصلہ سنایا۔

اترپردیش واقع رام پورمیں ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے یہ فیصلہ سنایا۔ 100 سے زیادہ مقدمات کا سامنا کررہے سماجوادی پارٹی لیڈراعظم خان کواب تک 11 معاملوں میں راحت مل چکی ہے، جبکہ 6 معاملوں میں انہیں سزا سنائی جاچکی ہے۔ فی الحال اعظم خان اپنے بیٹے عبداللہ اعظم خان کے ساتھ رام پورجیل میں بند ہیں۔ دونوں لیڈران پردوپین کارڈ معاملے میں کارروائی ہوئی ہے اوراسی کیس میں وہ جیل میں ہیں۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

لوک سبھا الیکشن 2019 کے دوران سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان کا ایک بیان کافی تنازعہ میں آگیا تھا۔ انتخابی تشہیرکے دوران رام پورضلع کے بھوٹ تھانہ علاقے میں منعقدہ ایک روڈ شومیں اعظم خان نے اسٹیج سے کہا تھا، ”ان کلکٹر-پلیکٹرسے مت ڈریئے، یہ تنخیا ہین، انشااللہ الیکشن بعد ان سے جوتے صاف کراوں گا۔“ ان کا یہ بیان دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا اوررام پورسے لے کردہلی واقع الیکشن کمیشن تک اس کی گونج سنائی دی تھی۔

الیکشن کمیشن نے اختیارکیا سخت موقف

الیکشن کمیشن نے اعظم خان کے بیان پرسخت موقف اختیارکیا۔ دہلی میں الیکشن کمیشن نے وائرل ویڈیوکا نوٹس لیتے ہوئے اترپردیش ریاستی الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کی ہے۔ اس کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن نے فوری کارروائی کی ہدایات جاری کیں اورپورے معاملے پرڈسٹرکٹ الیکشن افسرسے رپورٹ طلب کی۔ اس وقت کے ضلع مجسٹریٹ اورمرادآباد ڈویژن کے موجودہ کمشنرانجنیا کمارسنگھ کے حکم پراس وقت کے ایس ڈی ایم ٹانڈہ اورچمروا اسمبلی حلقہ کے اے آراوگھنشیام ترپاٹھی نے بھوٹ پولیس اسٹیشن میں اعظم خان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Home Secretary Unconditional Apology: کیا مرکزی داخلہ سکریٹری نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی؟ جانیے کیا ہے قانونی ضابطہ

توہینِ عدالت کے نوٹس کے جواب میں حلف نامے میں معافی کے ذکر سے متعلق…

56 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: کھیلو انڈیا اور اسپورٹس فیڈریشنز کو مضبوط بنانے کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مختص: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2026 کے بھارتی…

2 hours ago