قومی

”آپ کے سامنے سب سے بڑا مافیا کھڑا…“ اکھلیش یادو سے ملاقات میں اعظم خان نے سی ایم یوگی کو دیا سخت جواب

سابق وزیراورسماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان جمعہ کے روزلکھنؤمیں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کرنے پہنچے۔ جیل سے رہائی کے بعد اکھلیش یادواوراعظم خان کی یہ دوسری ملاقات ہے۔ اعظم خان کے جیل سے رہا کے بعد اکھلیش یادو 8 اکتوبر2025 کورامپوراعظم خان سے ملنے گئے تھے۔ دونوں لیڈران کے درمیان یہ ملاقات سیاسی طور پر اہم مانی جا رہی ہے۔ اعظم خان نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پرکہا کہ میں سب سے بڑا مافیا ہوں۔

اکھلیش یادو سے ملاقات کے بعد اعظم خان نے کہا کہ کچھ حالِ دل انہوں نے کہا، کچھ حالِ دل ہم نے کہا۔ اس کے ساتھ ہی اکھلیش یادو نے ملاقات سے  متعلق سوشل میڈیا پرلکھا کہ نہ جانے کتنی یادیں ساتھ لے آئے، جب وہ آج ہمارے گھرپرآئے۔ یہ جو میل ملاپ ہے، یہ ہماری مشترکہ وراثت ہے۔

اعظم خان نے سماجوادی پارٹی کے سربراہ سے ملاقات کے بعد کہا کہ ملک کا ماحول خراب ہو رہا ہے۔ اس لئے تبدیلی کے لئے سب کو ایک ساتھ آنا ہوگا اورمتحد ہونا بہت ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی کے مافیا سے پاک بیان پر اعظم خان نے کہا کہ میں کھڑا تو ہوں، سب سے بڑا مافیا آپ کے سامنے، میں نمبر-1 مافیا ہوں، مجھ سے بڑا مافیا کون ہے؟ ہماری مثالیں دی جائیں گی۔

دونوں سینئرلیڈران کی ملاقات کا مطلب بہت اہم

اکھلیش یادو اوراعظم خان کی ایک ماہ کے اندریہ دوسری ملاقات ہے۔ اس ملاقات سے متعلق پہلے سے کسی کوکوئی جانکاری نہیں تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ملاقات کے کئی مطلب نکالے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سیاسی گلیاروں میں بھی سیاسی سرگرمی تیز ہوگئی ہے۔ ایک دن پہلے ہی مرحوم مختارانصاری کے بڑے بھائی صبغت اللہ انصاری نے بھی جمعرات کے روزاعظم خان سے ملاقات کی تھی۔

جیل سے باہرآنے کے بعد سرخیوں میں ہیں اعظم خان

اعظم خان 23 ستمبرکوایک سال 11 ماہ بعد یعنی تقریباً دو سال بعد سیتا پور جیل سے رہا ہوئے تھے۔ ان کے دونوں بیٹے عبداللہ اعظم اور ادیب انہیں لینے پہنچے تھے۔ تقریباً 100 گاڑیوں کا قافلہ رام پور تک ساتھ گیا تھا۔ اعظم خان سے متعلق شروعات سے ہی قیاس آرائی چل  رہی ہے۔ ایسی خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ وہ سماجوادی پارٹی کا دامن تھامنے والے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سماجوادی پارٹی کے سربراہ سے رشتوں سے متعلق سوال بھی کھڑے ہو رہے تھے۔ حالانکہ ان سبھی خبروں اورباتوں کوخود اعظم خان نے خارج کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو-
Nisar Ahmad

Recent Posts

Gold Flake Cigarettes Get Costlier: گولڈ فلیک سگریٹ ہوئی مہنگی، جانئے 10 اور 20 سگریٹ والے پیکٹ کی نئی قیمت

سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ رواں سال نافذ کیا گیا نیا…

24 minutes ago

Asian Games 2026: بھارتی خواتین کبڈی ٹیم کی شاندار کارکردگی جاری، ایران کو 37-23 سے شکست

بھارت اور ایران کے درمیان مقابلے کے پہلے ہاف میں زبردست کشمکش دیکھنے کو ملی۔…

3 hours ago