قومی

Axiom-4 mission: تکنیکی خرابی کے سبب ایک بار پھر ملتوی ہوا Axiom-4 مشن، جلد کیا جائے گا نئی تاریخ کا اعلان

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) کے لیے مجوزہ Axiom-4 مشن کو ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس مشن کے تحت ہندوستانی فضائیہ کے گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا خلا میں جانے والے ہیں۔ لانچ سے پہلے ’اسٹیٹک فائر ٹیسٹ‘ کے بعد، راکٹ کے بوسٹر میں مائع آکسیجن (LOx) کے اخراج کا پتہ چلنے کے بعد مشن کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

SpaceX خرابی کو دور کرنے میں مصروف

SpaceX نے اس تاخیر کی تصدیق کی اور کہا کہ کمپنی کی ٹیم خامیوں کو دور کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں SpaceX نے کہا کہ ’’Ax-4 مشن کے لیے Falcon 9 راکٹ کی لانچنگ کو ملتوی کیا جا رہا ہے، تاکہ LOx کے لیک کو ٹھیک کیا جا سکے۔ مرمت کی تکمیل اور رینج کی دستیابی کی بنیاد پر لانچ کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔‘‘

چوتھی مرتبہ ملتوی ہوا ہے Axiom-4 مشن کا لانچ

یہ چوتھی بار ہے کہ Axiom-4 مشن کو ملتوی کرنا پڑا ہے۔ اس سے قبل بھی موسم کی خرابی کی وجہ سے مشن تاخیر کا شکار ہوا تھا۔ تب تیز ہوائیں اور بارش کا امکان اہم وجوہات تھیں۔ ہندوستان کے علاوہ Axiom-4 مشن میں پولینڈ اور ہنگری کے خلاباز بھی شامل ہیں۔ شبھانشو شکلا کو یہ موقع سال 2023 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ امریکہ کے دوران ملا تھا۔ یہ مشن ہندوستان اور امریکہ کے درمیان خلائی تعاون کو گہرا کرنے کی علامت ہے۔

شبھانشو نے اس مشن کے لیے SpaceX اور Axiom Space سے خصوصی خلائی تربیت حاصل کی ہے۔ مشن کے آغاز کے بعد، خلاباز تقریباً 14 دن تک آئی ایس ایس پر رہیں گے، جہاں وہ مائیکرو گریوٹی، لائف سائنسز اور مادی سائنس جیسے شعبوں میں سائنسی تحقیق کریں گے۔ یہ تحقیقی کام 30 سے ​​زائد ممالک کے سائنسدانوں کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

6 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

6 hours ago