قومی

لوک سبھا الیکشن میں اورنگ زیب کی انٹری، سنجے راوت نے پھر دیا متنازعہ بیان، پی ایم مودی پر کی تنقید

لوک سبھا الیکشن میں ایک بارپھراورنگ زیب کی انٹری ہوگئی ہے۔ مہاراشٹرمیں شیوسینا لیڈرسنجے راوت نے ایک بارپھر وزیراعظم مودی پرمتنازعہ بیان دیا ہے۔ مہاراشٹر کے بلڈھانا میں ایک عوامی جلسے میں سنجے راوت نے کہا کہ مہاراشٹر میں شیواجی مہاراج کی پیدائش ہوئی تھی اور اورنگ زیب کی پیدائش گجرات میں ہوئی تھی۔

سنجے راوت یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں جہاں نریندرمودی کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس کے پڑوس والے گاوں میں ہی اورنگ زیب کی پیدائش ہوئی تھی۔ اسی لئے اورنگ زیب کی سوچ گجرات اور دہلی سے مہاراشٹرپر چڑھائی کررہی ہے۔

پہلے بھی متنازعہ بیان دے چکے ہیں سنجے راوت

 مہاراشٹرمیں شیوسینا کے سینئرلیڈرسنجے راوت کا متنازعہ بیانوں سے پرانا ناطہ ہے۔ وہ پہلے بھی مسلسل متنازعہ بیان دیتے رہے ہیں۔ اس سے پہلے رام مندر پران پرتشٹھا تقریب کوانہوں نے بی جے پی کا پروگرام بتایا تھا۔ اس سے پہلے سنجے راوت نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو ایک جیل کی طرح بتایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ نئی پارلیمنٹ ایک جیل کی طرح ہے، جہاں آپ کام نہیں کرسکتے۔ انہوں نے تویہاں تک دعویٰ کردیا تھا کہ جب ہماری حکومت بنے گی تو ہم پرانی عمارت میں ہی اپنا پارلیمنٹ سیشن شروع کریں گے۔

سنجے راوت نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کیا کہا؟

 مہاراشٹر کے بلڈھانا میں منعقدہ عوامی جلسے میں سنجے راوت مرکزی حکومت پرتنقید کرتے کرتے اورنگ زیب تک پہنچ گئے۔ سنجے راوت نے کہا کہ گجرات میں جہاں وزیراعظم مودی کی پیدائش ہوئی ہے، اسی کے پڑوس والے گاوں میں اورنگ زیب کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسی لئے گجرات اور دہلی سے اورنگ زیب کی سوچ مہاراشٹر پر چڑھائی کر رہی ہے۔ سنجے راوت نے یہ بھی کہا کہ اورنگ زیب کی پیدائش گجرات میں ہوئی تھی۔ مہاراشٹر میں شیواجی کی پیدائش کی ہوئی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔ 

Nisar Ahmad

Recent Posts

India-South Africa Strategic Partnership: ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا جائزہ، خارجہ دفاتر کی 12ویں مشاورت منعقد

مشاورت کے دوران دونوں ممالک نے اپنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔…

5 minutes ago

Pending Cases in Indian Courts: ملک کی جیلوں میں 75 فیصد سے زائد قیدی بغیر سزا کے کاٹ رہے ہیں وقت، اعداد و شمار نے بڑھائی تشویش

ملک کی جیلوں میں زیر سماعت قیدیوں کی بڑی تعداد، دہلی کی جیلوں میں تقریباً…

7 minutes ago

Abhishek Banerjee: ابھیشیک بنرجی کی سکیورٹی پر کلکتہ ہائی کورٹ نے فیصلہ کیا محفوظ، ریاستی حکومت سے پوچھے سخت سوالات

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کی سکیورٹی زیڈ پلس سے گھٹا کر ایکس…

1 hour ago