کانگریس کے رکن پارلمنٹ۔ ششی تھرور۔
ترواننت پورم: کیرالہ کے ملاپورم ضلع میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کے قافلے کو روکنے اور ان کی سیکورٹی ٹیم کے ایک رکن پر حملہ کرنے کے واقعہ میں پولیس نے سخت کارروائی کی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کیرالہ کے وانڈور میں ڈاکٹر ششی تھرور کے قافلے کو کچھ شرپسند عناصر نے روکنے کی کوشش کی۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا اور دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
ششی تھرور کا سوشل میڈیا پر بیان
اس سے قبل ششی تھرور نے ہفتہ کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ، ’’گزشتہ رات پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے، جس میں میرے سکیورٹی گارڈ پر حملہ ہوا، پر آپ سب کی جانب سے ملنے والے پیغامات اور فون کالز نے مجھے بہت جذباتی کر دیا ہے۔ وہ اب بالکل ٹھیک ہے اور میں مکمل طور پر محفوظ ہوں۔ تمام دوستوں اور خیرخواہوں کا شکریہ۔ ہم نے بغیر کسی خوف کے اپنا پروگرام جاری رکھا اور طے شدہ مزید دو پروگرام بھی مکمل کیے۔‘‘
پل کے قریب پیش آیا واقعہ
پولیس کے مطابق یہ واقعہ وانڈور کے تھرووالی علاقہ میں چیلّی تھوڑے پل کے قریب جمعہ کی شام تقریباً 7:30 بجے پیش آیا۔ ششی تھرور اے پی انیل کمار کے انتخابی مہم پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، اسی دوران ان کی گاڑی کو روک لیا گیا۔ واقعے کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں سینئر کانگریس لیڈر اپنی گاڑی کی اگلی نشست پر بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کے اردگرد کچھ لوگ جمع ہیں اور نعرے بازی کر رہے ہیں۔
پولیس نے درج کیا مقدمہ
ششی تھرور کے سکیورٹی اہلکار کی شکایت پر وانڈور پولیس نے مقدمہ درج کیا، مشتبہ افراد کو حراست میں لیا اور واقعے میں استعمال ہونے والی دو گاڑیاں بھی ضبط کر لیں۔ پولیس کے مطابق تھرور کے گن مین رتیش کے پی کی شکایت پر وانڈور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آئی آئی ٹیین بابا ابھے سنگھ گریوال ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، لیکن اس…
سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…
دہلی کے لاجپت نگر کے ایک دکاندار نے کہا کہ یو پی آئی لین دین…
طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد جے پور ہوائی اڈے پر افرا تفری کا ماحول…
سعودی حکومت کے میڈیا دفتر نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا فوری جواب…
موڈیز کے تخمینے میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود بڑھانے کے اثرات…