بھارت ایکسپریس–
Atishi Marlena Delhi New CM: آتشی کے دہلی کی وزیراعلیٰ بننے پرعام آدمی پارٹی کی سابق لیڈر اورراجیہ سبھا رکن سواتی مالیوال نے طنز کیا ہے۔ سواتی مالیوال نے اسے دہلی کے لئے بے حد مایوس کن دن بتایا ہے۔ یہی نہیں انہوں نے آتشی کو ڈمی سی ایم قراردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سواتی مالیوال نے لکھا، ”دہلی کے لئے آج بہت مایوس کن دن ہے۔ آج دہلی کی وزیراعلیٰ ایک ایسی خاتون کوبنایا گیا ہے، جن کی فیملی نے دہشت گرد افضل گروکوپھانسی سے بچانے کی لمبی لڑائی لڑی۔ ان کے والدین نے دہشت گرد افضل گروکوبچانے کے لئے عزت مآب صدرجمہوریہ کومعافی کی درخواستیں لکھیں۔“
خدا دہلی کی حفاظت کرے: سواتی مالیوال
سواتی مالیوال نے مزید لکھا، ”آتشی کے والدین کے حساب سے افضل گرو بے قصورتھا اور اس کو سیاسی سازش کے تحت پھنسایا گیا تھا۔ ویسے تو آتشی صرف ہی ہے، پھر بھی یہ موضوع ملک کی سیکورٹی سے متعلق ہے۔ بھگوان (خدا) دہلی کی حفاظت کرے۔“
یہ بھی پڑھیں: Atishi Marlena Delhi CM: دہلی کی نئی وزیراعلیٰ آتشی کا پہلا بیان- ’آج افسوس زیادہ ہے، کوئی مبارکباد مت دینا، مالا نہیں پہنانا‘
ویبھوکمارنے آتشی نے لگائے تھے سواتی مالیوال پرالزام
واضح رہے کہ آتشی اورسواتی مالیوال کے درمیان زبانی جنگ کا یہ پہلا معاملہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے سواتی مالیوال نے جب وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ (سی ایم ہاؤس) میں ان کے سابق پی اے ویبھو کمار کی طرف سے مارپیٹ کرنے کا الزام لگایا تھا، تب آتشی نے سواتی مالیوال پر حملہ کیا تھا۔ آتشی نے دعویٰ کیا تھا کہ رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال غیرقانونی بھرتی معاملے میں الزامات کا سامنا کر رہی ہیں۔ ان پرگرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔ اسی وجہ سے انہیں بی جے پی نے ’بلیک میل کرکے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف سازش کا حصہ بنایا۔ آتشی نے الزام لگایا تھا کہ سواتی مالیوال ملاقات کا وقت لئے بغیر وزیراعلیٰ کے سرکاری رہائش گاہ پر پہنچی تھیں۔
بھارت ایکسپریس–
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…