قومی

Atal Canteen: صرف 5 روپے میں تھالی! دہلی میں آج سے شروع ہوئی ’اٹل کینٹین‘، جانیے پوری اسکیم

کہا جاتا ہے کہ بھوکے کو روٹی حاصل ہو جائے تو اس سے بڑا کوئی ثواب کا کام نہیں ہوتا۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے اس خواب کو حقیقت بنانے کی سمت میں دہلی نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے کہ ’دہلی میں کوئی بھی شخص بھوکا نہ سوئے‘۔ اٹل بہاری واجپائی کی جینتی کے خصوصی موقع پر دہلی کی عوام، خصوصاً مزدوروں اور ضرورت مندوں کے لیے ’اٹل کینٹین‘ کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔

لاجپت نگر سے شروعات

جمعہ کے روز راجدھانی کے لاجپت نگر علاقے میں پہلی اٹل کینٹین کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر اور دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا خود موجود رہیں۔ لیڈروں نے محض فیتہ کاٹ کر رسم ادا نہیں کی بلکہ عام آدمی کی طرح 5 روپے کا ٹوکن لیا اور قطار میں کھڑے ہو کر خود تھالی بھی حاصل کی۔ جب کھانے کی میز پر دال، چاول، روٹی اور سبزی پیش کی گئی تو وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پہلا نوالہ لیتے ہی کہا، ’’یہی اصل ساتوِک کھانا کہلاتا ہے، ذائقہ بالکل گھر جیسا ہے۔’’مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر اور کابینہ وزیر آشیش سود نے بھی کھانے کے معیار کی بھرپور تعریف کی۔

کیا ہے منصوبہ؟

دہلی حکومت اور انتظامیہ کا یہ منصوبہ کافی وسیع ہے۔ پہلے مرحلے میں پوری دہلی میں 100 کینٹینیں کھولنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 45 کینٹینوں کا آغاز ہو چکا ہے۔باقی 55 کینٹینیں آئندہ 20 دنوں کے اندر مکمل طور پر فعال ہو جائیں گی۔صرف 5 روپے میں بھرپور اور غذائیت سے بھرپور کھانا دستیاب ہوگا۔یہ سہولت دوپہر اور شام، دونوں وقت فراہم کی جائے گی۔ خاص بات یہ ہے کہ ان کینٹینوں میں نہ صرف سستا کھانا دیا جا رہا ہے بلکہ صفائی اور حفظانِ صحت کا بھی مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے یہ یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ قطار میں لگنے والے کسی بھی شخص کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

’’جو کہا، وہ کر دکھایا‘‘ — حکومت کا دعویٰ

اس موقع پر کابینہ وزیر آشیش سود نے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم اور اٹل جی کے تئیں سچی خراجِ عقیدت ہے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا، ’’ہم نے انتخابی مہم میں جو وعدہ کیا تھا، وہ پورا کر کے دکھا دیا۔ ہم صرف باتیں نہیں کرتے، کام کر کے دکھاتے ہیں۔‘‘ وہیں مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر نے ڈوسیب (DUSIB) کے افسران اور دہلی حکومت کو اس شروعات پر مبارکباد دی۔ اٹل بہاری واجپائی کی جینتی کے موقع پر وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے دہلی میٹرو میں سفر بھی کیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ آج دہلی کی لائف لائن بن چکی میٹرو اٹل بہاری واجپائی کی ہی دین ہے۔ انہوں نے مرکز حکومت کی جانب سے میٹرو کے تین نئے کوریڈورز کو منظوری دینے پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ دہلی حکومت اس کے لیے بجٹ میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونے دے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

1 hour ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

2 hours ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

12 hours ago