مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ۔
گوالیار: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھارت رتن اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو ان کی یومِ پیدائش پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ واجپئی سیاست کے اجات شترُو تھے، جنہوں نے دنیا کے سامنے بھارت کا وقار بلند کیا۔
مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ’ابھیدے مدھیہ پردیش گروتھ سمٹ‘ کا افتتاح کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ شاہ نے اٹل بہاری واجپئی کی 101ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے گوالیار خطے کی طرف سے ملک کے لیے دیے گئے تعاون کو یاد کیا اور اٹل بہاری واجپئی سے جڑے مختلف واقعات کا ذکر کیا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ گوالیار خطے نے صدیوں تک بھارت کو کئی معنوں میں توانائی اور رفتار دینے کا کام کیا ہے۔ جب مغلوں کے خلاف لڑائی لڑی گئی تو اسی خطے سے اس کی شروعات ہوئی۔ تان سین سے لے کر آج تک اس علاقے نے ثقافتی وراثت کو تقویت دی ہے۔ یہاں کے کسانوں نے ہمیشہ ملک کی زراعت کو نئی سمت، رفتار اور توانائی فراہم کی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آزادی کے بعد اسی خطے نے بڑی تعداد میں نیم فوجی دستوں اور فوج کے لیے جوان فراہم کیے ہیں۔
سابق وزیر اعظم واجپئی کا ذکر کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ان کی زندگی کا ایک بڑا حصہ اسی خطے میں گزرا، جس نے اٹل کو اٹل بہاری بنایا۔ انہوں نے نہ صرف ملک کی ثقافتی وراثت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا بلکہ پوری زندگی سوراج سے سوشاسن تک کے سفر کو آگے بڑھایا۔ اس دور میں، جب انگریزی کا غلبہ تھا، انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہندی زبان میں خطاب کر کے پورے بھارت کا دل جیت لیا۔ جب وہ وزیر اعظم بنے تو ملک میں قبائلی طبقے کے لیے کوئی الگ محکمہ موجود نہیں تھا۔ ان کی قیادت میں ہی مرکزی حکومت میں قبائلی امور کا محکمہ قائم ہوا اور قبائلی فلاح و بہبود کی نئی شروعات ہوئی۔
سابق وزیر اعظم کے دور میں بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں کیے گئے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ واجپئی کے وزیر اعظم بننے کے وقت انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کو ووٹ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں سمجھا جاتا تھا۔ کانگریس کی اس فرسودہ سوچ کو توڑتے ہوئے اٹل بہاری واجپئی نے گولڈن کوآڈری لیٹرل (چتُربھج مارگ) کی تعمیر کی سمت قدم بڑھایا۔ انہوں نے پوری دنیا کے سامنے جوہری طاقت کے پُرامن استعمال کا اصول پیش کیا۔
انہوں نے عالمی دباؤ کے باوجود بھارت کو ایٹمی طاقت بنانے کا فیصلہ کیا۔ کارگل میں دراندازی کے بعد بھی انہوں نے تمام دباؤ کو نظرانداز کرتے ہوئے واضح کیا کہ امن کی کوششوں کے باوجود پاکستان نے بھارت کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، اور جب تک دراندازوں کو نکال باہر نہیں کیا جاتا، تب تک بات چیت ممکن نہیں۔
امت شاہ نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم واجپئی عوامی فلاح کے لیے وقف لیڈرن تھے اور سب سے بڑی بات یہ تھی کہ سیاست میں رہتے ہوئے بھی وہ اجات شترُو بن کر دنیا سے رخصت ہوئے، جو کہ انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ وہ پوری زندگی اجات شترُو رہے؛ یہاں تک کہ ان کے مخالفین بھی ان کے خلاف کچھ نہیں کہہ سکتے تھے۔ اس سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دو لاکھ کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد اور افتتاح بھی کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (IICC) میں منعقدہ ’ہندی میری جان‘ پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے…
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…
بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ٹیم کو مبارکباد دیتے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…
ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ فوجی دباؤ کم کرنے اور ایرانی بندرگاہوں کی…