قومی

Assembly elections: تین بجے تک مہاراشٹر میں 45 فیصد اور جھارکھنڈ میں 61 فیصد سے زیادہ ہوئی ووٹنگ ،کچھ علاقوں میں معمولی جھڑپ کی خبریں

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج صبح سات بجے سے 288 سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے۔ ابھی دوپہر تین بجے تک مہاراشٹر میں 45.53فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ حالانکہ ابھی بھی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔ کئی مقامات پر معمولی تنازعہ بھی دیکھنے کو ملا ،البتہ کل ملا کر مہاراشٹر میں پرامن ماحول میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ وہیں جھارکھنڈ میں بھی آخری مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے اور وہاں تین بجے تک 61.47 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔یہاں بھی لوگوں کی بڑی تعداد ابھی قطار میں ووٹ ڈالنے کا انتظار کررہی ہے۔

مہاراشٹر اسمبلی کے لیے آج صبح سے  ووٹنگ جاری ہے۔ جہاں حکمراں ‘مہایوتی’ اتحاد اس الیکشن میں اقتدار کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے، وہیں اپوزیشن اتحاد مہا وکاس اگھاڑی کو اقتدار میں شاندار واپسی کی امید ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی کی تمام 288 سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے ختم ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔انتخابی مہم کے دوران اہم لیڈران جیسے وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور کئی مرکزی وزراء نے دونوں ریاستوں میں اپنے امیدواروں کے لیے مہم چلائی۔

بھارت ایکسپریس

Rahmatullah

Recent Posts

65th Raising Day of the ITBP: وزیر اعظم مودی نے آئی ٹی بی پی کے 65ویں یومِ تاسیس پر جوانوں کو دی مبارک باد

ہندوستان-تبت سرحدی پولیس ملک کی اہم مرکزی مسلح پولیس فورسز میں سے ایک ہے۔ اس…

3 hours ago

Indian-American Republican Saritha Komatireddy: نیویارک کے اٹارنی جنرل کے انتخاب میں بھارتی نژاد سرتھا کومتی ریڈی کو ’نیویارک پوسٹ‘ کی حمایت

ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی لیٹیشیا جیمز نے 2018 میں پہلی مرتبہ نیویارک کے…

4 hours ago

Stay away from protest-hit areas: احتجاج والے علاقوں سے دور رہیں، یورپ میں تشدد کے واقعات پر ہندوستان نے شہریوں کو کیا خبردار

فرانس میں ہفتے کے روز ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے ہونے والے ہیں۔ گزشتہ ہفتے…

5 hours ago